18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پانچ
ماہ اور دس ماہ کے امامت کورس کا سلسلہ جاری
Tue, 5 Oct , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پانچ ماہ اور 10ماہ کے امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جن میں پاکستان کے مختلف
شہروں سے آئے ہوئے کم وبیش 100سے زائد عاشقانِ رسول علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔
اس کورس میں وقتاً فوقتاً مبلغِ دعوت ِاسلامی شرکا
کی تربیت ورہنمائی کرتے رہتے ہیں،اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نگرانِ شعبہ امامت کورس محمدفیضان عطاری مدنی کی آمد کا سلسلہ ہوا جس
میں انہوں نے شرکائے کورس کے درمیان ’’خوف خدا ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ان کی
دینی واخلاقی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد
شہزاد عطاری مدنی معلم امامت کورس ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)