دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی بھائیوں  کی تربیت کا سلسلہ جاری رہتا جس میں اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جاتی ہے ۔اسی سلسلے میں یوکے انگلیڈ کےشہر برمنگھم میں معلم امامت کورس جاری ہے۔ 4ستمبر2021ءبروزہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بذریعہ انٹر نیٹ نگران امامت کورس پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ معلم امامت کورس میں سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر یوکے نگران ریجن سید فضیل عطاری اور برمنگھم یوکے ریجن ائمہ مساجد ذمہ دار منیر عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ نے امامت کی فضیلت و اہمیت اور امام کی شرائط کے حوالے سے تربیت کی نیز یوکے میں دعوتِ اسلامی کی مساجد میں ائمہ کرام کو تقرر کرنے اور موجود ائمہ کرام کی اس کے مطابق تربیت کرنے کا ذہن دیا ساتھ ہی رکنِ شوری نے قراءت کو درست رکھنے اور تلاوت کی فضیلت بیان کرکے روزانہ کی بنیاد پر تلاوتِ قرآن کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)