شعبہ ائمہ ٔ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   وقتاً فوقتاً امامت کورس کا اہتمام ہوتا ہے جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔

5 ماہ امامت کورس :

اس کورس میں اسلامی بھائی کو 50 رکوع حفظ ، قرآن پاک کی تدریس، مسائل کا ٹیسٹ پاس کرواکر امامت کا اہل بنایا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 26 شوال المکرم سے ہوتا ہے۔ یہ 19 ربیع الاول تک جاری رہتا ہے ۔ اس کورس میں داخلہ لینے والے کے لئے لازمی ہے کہ ناظرہ قرآن پاک پڑھنا جانتا ہو، عمر کم ازکم 18 سال ہو اور اردو لکھنا پڑھنا بھی جانتا ہو۔

امامت کورس 10 ماہ:

اس کورس میں قرآن مجید مع مدنی قاعدہ و 50 رکوع حفظ پڑھاکر امامت و مدرس کا اہل بنایا جاتا ہے اس کا آغاز بھی 26 شوال المکرم سے ہوتا ہے۔ اس کورس میں داخلہ لینے والے کے لئے لازمی ہے کہ ناظرہ قرآن پاک پڑھنا جانتا ہو، عمر کم ازکم 18 سال ہو اور اردو لکھنا پڑھنا بھی جانتا ہو۔

سدا بہارامامت کورس:

طالب علم کی صلاحیت کے مطابق اس کورس کے اسلامی بھائی کو بہتر کیفیت میں قرآن پاک پڑھنے کی صلاحیت پیدا کرکے 5 ماہ امامت کورس میں داخلے کا اہل بنایا جاتا ہے ۔ رمضان المبارکے کے علاوہ جب چاہیں اس کورس میں داخلہ لیا جاسکتاہے۔ کورس میں داخلہ لینے والے کے لئے لازمی ہے کہ عمر کم ازکم 18 سال ہو اور اردو لکھنا پڑھنا بھی جانتا ہو۔

پاکستان میں جاری امامت کورس کے مقامات

کراچی ریجن

1)مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی

2)جامعۃ المدینہ فیضان عطار بہزاد لکھنوی سخی حسن

حید ر آباد ریجن

1)آفندی ٹاؤن حیدر آباد 2)جامعۃ المدینہ میرپور خاص 3)جامعۃ المدینہ جیکب آباد

4)ٹنڈو آدم 5)جامعۃ المدینہ ڈیرہ اللہ یار 6)جامعۃ لامدینہ اسلام کوٹ تھر سندھ

ملتان ریجن

اشاعت الاسلام 2)خانیوال 3) خانپور 4) مانک پور 5) بھاولنگر 6) سخی سرور (ڈی جی خان)

فیصل آباد ریجن

فیصل آباد 2) گوجرہ 3) جھنگ 4) قبولہ 5) جامعۃ المدینہ لیہ

لاہور ریجن

جوہر ٹاؤن 2) رحمن سٹی 3) کاہنہ ہو 4) ڈیرہ اسماعیل خان 5) شیخوپورہ

اسلام آباد ریجن

سیالکوٹ 2) ڈڈیال کشمیر 3) گجرات 4) جہلم 5) نکودر

مزید تفصیل کےلئے صبح 9:00 بجے تا رات 9:00 بجے تک اس نمبر پر رابطہ فرمائیں

0315-2678671

یا ای میل کیجئے