دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پانچ ماہ کے امامت کورس کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔  15 جولائی 2019ء کو کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکاء کی مدنی تربیت فرمائی۔تربیت فرماتے ہوئے رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے عزیز و اقارب کو بھی امامت کورس کا ذہن دیں۔

اسی طرح رکن شوریٰ نے 28 جولائی کو بھی شرکاء کی مدنی تربیت فرمائی اور انہیں امام اہل سنت اعلی حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی بیان کردہ امامت کی شرائط پر مدنی پھول عطا فرمائے اور ایک بہترین امام بن کر دین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں ۔15 جولائی 2019ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری نے امامت کورس میں شریک عاشقانِ رسول کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور شرکا کی مدنی تربیت کی اور امامت کورس کی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے شرکا کو یہ ذہن دیا کہ آپ دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔ امامت کورس کرنے والے عاشقانِ رسول نے دورانِ مدنی کورس 12مدنی کاموں سے ایک مدنی کام چوک درس اور مدنی دورہ کرنے کی سعادت حاصل کی اور لوگوں کے پاس جا جاکر نیکی کی دعوت اور دعوتِ اسلامی کے مدنی مقاصد بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔امامت کورس کرنے والے عاشقانِ رسول کا عالمی مدنی مرکز میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے ان کی مدنی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12مدنی کاموں پر عمل کرنے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔