دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 15دسمبر2019ءکو لاہور کے شہر چھانگا مانگا میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ دورانِ امامت کورس بعد فجر مدنی حلقے لگائے جس میں معلم اسلامی بھائی نےطلبائے کرام کے درمیان  سنّتوں بھرا بیان کیا۔چوک درس دینے کا سلسلہ ہوا ۔ بعدنماز مغرب مدنی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کےطلبائے کرام اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے ”صدقے کے فضائل“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔ بعد نمازِ عشاء سورۃ الملک کی تلاوت کی گئی۔(رپورٹ:اظہر عطاری،معلم مجلس امامت کورس)

دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 14دسمبر2019ء کو جوہر ٹاون لاہورمیں مدنی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس امامت کورس نے ”دیدارِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔


14دسمبر2019ء کودعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے طلباءنے  اسلام آباد G.11کے اطراف میں چوک درس دیا ۔ بعد نماز مغرب مقامی مسجد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد شہزاد عطاری، معلم امامت کورس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت  تین دسمبر بروز منگل 2019 ء کو امامت کورس کے معلمین کی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پررکن شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے انکی تربیت فرمائی جس میں بطور معلم اور استاد کی ذمہ داریوں کو بیان کیا اور اس کے مطابق کورس کروانے کا ذہن بھی دیا۔ (محمد فیضان عطاری،امامت کورس کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت  کورس کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔26نومبر2019ء کو شرکائے امامت کورس نے نماز تہجد ،تلاوت قراٰن پاک ، صدائے مدینہ اور بعد فجر مدنی حلقے میں شرکت کی ۔(رپورٹ،عمران مدنی،معلم امامت کورس حیدرآباد ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ ریجن حیدرآباد کی طرف سے ٹیلی تھون کی مد میں 7400 روپےجمع کروا دئیے گئے ہیں اور دومعلمین نے ایک ایک یونٹ جمع کروانے کی نیت کی ہے۔(رپورٹ،عمران مدنی، معلم امامت کورس حیدرآباد ریجن)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مجلس امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں۔ کورس میں  عاشقانِ رسول کی تعلیمی ،اخلاقی اور تنظیمی تربیت کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کا بھی ذہن دیا جاتا ہے۔25 نومبر2019ء کو امامت کورس کے طلبۂ کرام نے اشراق و چاشت کی نماز پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔(رپوٹ، محمد شہزاد عطاری، معلم امامت کورس فیضان مدینہ کراچی)


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پانچ ماہ کامقیم امامت کورس جاری ہے۔ 21نومبر 2019ء کو دورانِ کورس طلبائے کرام نے نماز تہجد پڑھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ  معلم اسلامی بھائی نے طلبہ کو درست تجوید وقراءت کے ساتھ قراٰن مجید پڑھنے کی مشق کروائی۔(رپورٹ: محمد شہزاد عطارہ، مجلس امامت کورس) 

دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں کثیر اسلامی بھائی  شرکت فرمارہے ہیں۔ 19نومبر2019ء کو امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ہفتہ وار مدنی حلقے میں شرکت کی جس میں ان اسلامی بھائیوں کو”دنیا کی محبت کیسے دور ہو“ کے موضوع پر نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا سنّتوں بھرا بیان سنا یا گیا۔ (رپورٹ،محمد شہزاد عطاری ،معلم امامت کورس )


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت کراچی، ڈیرہ اللہ یار، شیخوپورہ، میلسی اور سمہ سٹہ سمیت مختلف مقامات پر 16نومبر 2019ءکو 5ماہ سے جاری مقیم امامت کورسز کا اختتام ہوگیا۔کورسز کے اختتام پر سنّتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری ،رکنِ مجلس اور نگرانِ کابینہ سمیت دیگر ذمّہ داران نے”مختلف موضوعات “پر سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا ئے کورسز کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ ملانے کا ذہن دیا۔شرکائے کورسز میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی   کی مجلس امامت کورس کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں امامت کورس کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اختتامی مراحل میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ، محمد فیضان عطاری،نگرانِ مجلس امامت کورس )


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس  کے تحت پاکستان کے مختلف مقامات میں امامت کورس کا سلسلہ جاری تھا جس کا پچھلے دنوں اختتام ہوا۔ اختتامی مراحل میں امامت کورس میں شریک عاشقانِ رسول کا امتحان بھی لیا گیا۔ پاکستان میں 28 مقامات پر یہ امتحان ہوا۔جن جن مقامات پر امتحان کا سلسلہ ہوا ان میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں: ٭شیخوپورہ لاہور ریجن ٭ڈڈیال کشمیر ٭بورےوالاملتان ریجن ٭خانیوال ملتان ریجن ٭گوجرہ فیصل آباد ریجن٭سمہ سٹہ ٭ڈیرہ اسماعیل خان لاہور ریجن٭ کاہنہ نو ٭ڈیرہ اللہ یار ٭حیدرآباد ٭روہیلانوالی ٭ کراچی ریجن(رپورٹ، محمد فیضان عطاری،نگرانِ مجلس امامت کورس )