دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت ملتان ریجن میں قائم جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام   میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔ دورانِ کورس17دسمبر2019ء کو تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ اور معلم اسلامی بھائی نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار ائمہ مساجد نے ”مدنی کاموں پر استقامت کیسے ملے ؟“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اللہ کی راہ میں آنے والی تکلیفوں پر صبر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد آصف عطاری، معلم امامت کورس)