دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت 28 نومبر2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس
امامت کورس،طلباء اور معلمین سمیت ا نجم عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے
شرکت کی ۔
مدنی حلقہ میں
بشیر عطاری نگران زون نے شرکا کے درمیان ایک امام کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 12 مدنی کام کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ : محمد
فیضان عطاری نگران مجلس امامت کورس)
فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں حاجی یعفور عطاری کی امامت
کورس کے شرکا سے ملاقات
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 25 نومبر بر2020 بروز بدھ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگران مجلس و رکن مجلس
امامت کورس،جامعۃ المدینہ کے رکن مجلس،نگران کابینہ طلباء اور معلمین کا مدنی حلقہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور عطاری نے حاضرین کی 12
مدنی کام کے متعلق تربیت کی ۔(رپورٹ:فیضان
عطاری نگران مجلس)
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس
کے تحت 23 نومبر2020ء بروز پیر شریف فیضان مدینہ بہاولنگر پنجاب کا رکن مجلس تعلیمی
امور پاکستان حافظ شفقت اللہ مدنی نے دورہ کیا جہاں امامت کورس کے طلباء اور معلم سے
ملاقات کی۔
ملاقات
میں مبلغ دعوت اسلامی حافظ شفقت اللہ مدنی نے امامت کورس کے طلباء اور معلم کو بارہ
مدنی کاموں کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے اصلاح امت کے جذبے کے تحت دین کی خدمات میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن
دیا ۔ (رپورٹ:احمد یار عطاری
معلم)
جامعۃ المدینہ
روہیلانوالی میں نگران زون کا دورہ اور امامت کورس کے شرکا کی تربیت
دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت19 نومبر2020ء بروز جمعرات جامعۃ المدینہ روہیلانوالی کا نگران زون نے دورہ کیا جہاں نگران کابینہ روہیلانوالی ،مجلس امامت
کورس کے نگران ، ذمہ داران، معلمین اور طلباء کرام سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی محمد اشرف عطاری نگران زون مظفرگڑھ نے حاضرین کی اخلاقی اور تنظیمی حوالے سے تربیت کرتے ہوئے آپ کی وجہ سے دعوت اسلامی پر کوئی حرف نہ آئے اس حوالے سے ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد فیض کریم
عطاری معلم امامت کورس)
دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت 19 نومبر2020ء بروز جمعرات فیضان مدینہ روہیلاں والی میں مدنی
حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین و جامعۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت
کی ۔
مدنی حلقہ میں
حافظ شفقت اللہ مدنی رکن مجلس تعلیمی امور پاکستان
نے شرکا کے درمیان آقا کریم صلی اللہ علیہ واٰ لہ وسلم کی امت سے محبت کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو آقا صلی اللہ علیہ وا اٰلہ وسلم کی امت سے محبت کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ : محمد فیضان
عطاری نگران مجلس امامت کورس)
جامعۃ المدینہ روہیلاں والی میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین سے ملاقات
دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت 18 نومبر2020ء
بروز بدھ مبلغ دعوت اسلامی شفقت اللہ مدنی رکن
مجلس تعلیمی امور پاکستان نے جامعۃ المدینہ روہیلاں والی کا دورہ کیا جہاں امامت
کورس کے طلباء اور معلمین سے ملاقات کرتے
ہوئے درجہ جائزہ کیا اور امامت کورس کے طلباء اور معلمین کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے خوف خدا کے
متعلق مدنی پھول دیئے ۔
دوسری جانب فضیل عطاری رکن ریجن مجلس اجارہ نے امامت کورس روہیلانوالی
کے درجہ کا وزٹ کیا اور معلمین و طلباء
امامت کورس کی تنظیمی اور اخلاقی تربیت کرتے ہوئے طلباء کوعمل کے جذبے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد فیض
کریم عطاری معلم امامت کورس)
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام
17 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں امامت
کورس کے طلبہ اور معلمین سمیت خانیوال کے کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس امامت کورس محمد فیضان عطاری نے شرکا
کے درمیان نماز اور امامت کی اہمیت بیان کی اور کابینہ ذمہ داران کو امامت کورس
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام
17 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں امامت
کورس کے طلبہ اور معلمین نے شرکت کی۔
نگران مجلس امامت کورس محمد فیضان عطاری اور رکن
مجلس تعلیمی امور امامت کورس شفقت اللہ عطاری
مدنی نے شرکا کی تعلیمی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کی اور درجے کا جائزہ لیا۔
دعوت
اسلامی کی مجلس امامت
کورس کے تحت 4 نومبر2020ء بروز بدھ خان پور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں امامت
کورس اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔
مدنی مشور ے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام محمد مدنی نے شرکا کو بارہ مدنی کاموں کی مضبوطی، جامعۃ المدینہ
اور امامت کو رس کو خودکفیل کرنے پر مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: محمد رمضان مدنی)
دعوت اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام ”امامت کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔
دوران
کورس 4نومبر 2020ء کو مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ اور
معلمین نے شرکت کی۔ ساؤتھ سینٹرل زون مدنی انعامات کے ذمہ دار محمد ارسلان عطاری
نے ”آنکھوں کو قفلِ مدینہ لگانے “ کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔
دوران کورس مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
مدرس کورس اور امامت کورس کے طلباء ، معلمین اور اساتذہ نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔
رکن شوریٰ نے انہیں فرض علوم سیکھنے اور
مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے مسجد کے آداب اور دیگر علوم کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔
مجلس امامت کورس کے تحت دعوت اسلامی کے ذمہ
داران کے لئے 41 دن کے آن لائن امامت کورس شروع کردیا گیا ہے۔
فی الوقت ہونے والے آن لائن امامت کورس میں
پاکستان بھر سے 87 ذمہ داران شرکت کررہے
ہیں جبکہ مزید کلاسز کے لئے کوششیں جاری ہے۔
کورس کرنے والوں میں نگران مجالس، اراکین مجلس،
زون ذمہ داران، نگران کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور ذیلی ذمہ داران شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آن لائن امامت کورس کی کلاس کی
ٹائمنگ روزانہ 41 منٹ ہے۔
Dawateislami