دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے تحت 19جنوری2021منگل جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ کراچی میں نگران ریجن ورکن شوری حاجی محمد امین عطاری کی آمد ہوئی۔

آپ نے فیضان مدینہ کراچی میں جاری امامت کورس خصوصی اور امامت کورس سدا بہار کے درجات میں شرکت کرنے والے تقریبا 87طلباء اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و تنظیمی حوالے سے تربیت فرمائی۔

رکن شوری نے امامت کی اہمیت وشرعی مسائل کی تعلیم وتربیت اور علم کی افادیت‘‘ پر خصوصی نکات بیان کرتے ہوئے طلبہ کو امامت کورس مکمل کرکے منصب امامت کی عظیم ذمہ داری پر فائز ہوکر دین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ :محمد عابد عطاری مدنی رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس  کے تحت 18جنوری2021پیر شریف جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ اسلام آباد جی11 میں رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری کی آمد ہوئی۔

آپ نے فیضان مدینہ اسلام آباد میں جاری امامت کورس خصوصی اور امامت کورس سدا بہار کے درجات میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و تنظیمی حوالے سے تربیت فرمائی ۔

تربیت میں رکن شوری نے شرکا کو امام مسجد کیلئے قراءت کی اہمیت وحسن اخلاق پر خصوصی نکات بیان کرتے ہوئے طلبہ کو امامت کورس مکمل کرکے منصب امامت کی عظیم ذمہ داری پر فائز ہوکر دین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ :محمد عابد عطاری مدنی رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار) 


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت پچھلے دنوں فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس امامت کورس،نگران طلباء اور معلمین سمیت انجم عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی بشیر عطاری نگران زون نے شرکا کے درمیان ایک امام کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 12 مدنی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

دوسری جانب 11 جنوری 2021ء بروز پیر شریف قاری ارشد عطاری ور ذمہ داری رکن مجلس امامت کورس نے فیضان مدینہ شیخوپورہ کا دورہ کیا جہاں امامت کورس کے شرکا کے درمیان خود داری اور حسن اخلاق کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے امامت کورس کے اسلامی بھائی اور اساتذہ کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : عبدالستار مدنی ڈیرہ اسماعیل خان )


الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر عاشقان رسول کے لئے امامت کورس کا سلسلہ رہتا ہے اس ضمن میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں بھی امامت کورس کا درجہ جاری ہے جس میں مختلف شہروں سے تقریباً اس وقت 80 سے زائد اسلامی بھائی امامت کورس کرنے کے لئے حاضر ہیں ۔

واضح رہے!درجہ امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے اراکین شوریٰ و دیگر مبلغین تشریف لاتے رہتے ہیں گزشتہ روز مورخہ 11جنوری2021ء بروز پیر امامت کورس کے رکن مجلس تعلیمی امور (پاکستان ) قاری شفقت اللہ مدنی تشریف لائے اور اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی قاری شفقت اللہ مدنی نے شرکا کے درمیان امامت جیسی عظیم نعمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےامامت کی اہمیت اور اس کے تقاضے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے جبکہ امامت کورس میں زیادہ سے زیادہ داخلے کروانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : محمد شہزاد عطاری معلم امامت کورس )


 دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام 07 جنوری 2021 ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی جاری امامت کورس کے طلباء کرام کی نگران کابینہ عبد الواصف عطاری نے بارہ دینی کام کرنے کا حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو امیر اہلسنت کی طرف سے دی گئی عیدی دی۔(رپوٹ :محمد شہزاد عطاری معلم امامت کورس )


مجلس امامت کورس  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2020ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کے شرکا کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ مجلس تعلیمی امور امامت کورس پاکستان قاری شفقت اللہ مدنی اور معلّم امامت کورس سمیت امامت کورس کے طلباء اور معلمین نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کی مجلس مرکزی شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان شاہ صاحب نے حاضرین کو نمازیوں کی تعداد بڑھانے ،لوگوں کی اصلاح کر کے مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی کوششیں کرنے اور اچھے انداز سے 12 دینی کام کرکے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا نے کے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ امام مسجد کو عوام میں گھل مل کر نیکی کی دعوت کو عام کرنے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔(رپورٹ:محمد اُویس مدنی معلّم امامت کورس) 


الحمدللہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں درجہ امامت کورس جاری ہے جس میں مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول تشریف لائے ہوئے ہیں ۔

واضح رہے!درجہ امامت کورس میں قرائت ، عقائد اور فرض علوم سکھانے کےساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے بارہ نیک کام بھی سکھائے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں 25 دسمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک تقریبا 80طلباء کرام نے امیر اہلسنت کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی ۔(رپورٹ:امامت کورس کراچی ریجن )


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام نے10 دسمبر 2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس امامت کورس حافظ فیضان عطاری مدنی ، رکنِ مجلس تعلیمی امور امامت کورس پاکستان قاری شفقت اللہ مدنی اور امامت کورس کے طلباء سمیت معلمین نےشرکت کی۔

مدنی حلقے میں رکن شوریٰ حاجی عقیل مدنی اورنگرانِ مجلس جامعۃ المدینہ سید ساجد شاہ صاحب نے شرکا کی تربیت کی اورامامت کے متعلقہ اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی اہمیت اور فقہی معاملات کی احتیاطوں کے متعلق اہم نکات دیئے۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے کہا کہ دینی کاموں والا امام ایک کامیاب امام ہے جبکہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید پختگی کے طریقوں سے آگاہ کیا۔( رپورٹ:محمد اُویس مدنی معلّم امامت کورس) 


دعوت  اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 09 دسمبر 2020 بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ مجلس تعلیمی امور امامت کورس پاکستان کے ذمہ دار قاری شفقت اللہ مدنی سمیت امامت کورس کے طلباء اور معلمین نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عبد الرحیم عطاری کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار نے شرکا کے درمیان راہ خدا میں سفر کے دینی اور تنظیمی فوائد کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدنی قافلہ میں سفر سے ایک امام کو دینی کاموں میں مہارت حاصل ہوتی ہے جبکہ قافلہ کورس کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے 12 ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کی نیتیں بھی کروائیں ۔(رپورٹ:محمد اُویس مدنی معلّم امامت کورس)


 دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 07دسمبر 2020ء بروز پیر شریف عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد وسیم عطاری نگرانِ مجلس اوقاتِ صلاۃ نے شرکا کو نماز کے اوقاتِ مستحبہ اور علاماتِ صبحِ صادق کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سحری افطاری کے اوقات کی احتیاطیں بتائیں جبکہ ایک امام کو ان اوقات کا صحیح علم ہو اس بارے میں اہم نکات دیئے ۔ (رپورٹ:محمد اُویس مدنی معلّم امامت کورس) 


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 05دسمبر2020ء  بروز ہفتہ جیکب آباد میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس، طلباء  اور معلمین سمیت تعلیمی امور کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی وحید مدنی نگران کابینہ نے شرکا کے درمیان امامت جیسی عظیم نعمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےامامت کی اہمیت اور اس کے تقاضے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے جبکہ امامت کورس میں زیادہ سے زیادہ داخلے کروانے کا ذہن ۔(رپورٹ : محمد فیضان عطاری مجلس امامت کورس پاکستان) 


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 06دسمبر2020ء  بروز  اتوار ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں قائم جامعۃ المدینہ میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس، طلباء اور معلمین نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد انور عطاری نگران زون نے شرکا کے درمیان امامت جیسی عظیم نعمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےامامت کی اہمیت اور اس کے تقاضے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ : محمد آصف عطاری معلم امامت کورس)