16 رجب المرجب, 1446 ہجری
مجلس امامت
کورس دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2020ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کے شرکا
کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ مجلس تعلیمی امور امامت کورس پاکستان قاری
شفقت اللہ مدنی اور معلّم امامت کورس سمیت امامت کورس کے طلباء اور معلمین نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے میں
دعوت اسلامی کی مجلس مرکزی شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان شاہ صاحب نے حاضرین کو نمازیوں کی تعداد بڑھانے ،لوگوں کی
اصلاح کر کے مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی کوششیں کرنے اور اچھے انداز سے 12 دینی
کام کرکے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا نے کے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ امام مسجد کو عوام میں گھل مل کر نیکی کی دعوت
کو عام کرنے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔(رپورٹ:محمد اُویس مدنی معلّم امامت کورس)