دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام نے10 دسمبر 2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس امامت کورس حافظ فیضان عطاری مدنی ، رکنِ مجلس تعلیمی امور امامت کورس پاکستان قاری شفقت اللہ مدنی اور امامت کورس کے طلباء سمیت معلمین نےشرکت کی۔

مدنی حلقے میں رکن شوریٰ حاجی عقیل مدنی اورنگرانِ مجلس جامعۃ المدینہ سید ساجد شاہ صاحب نے شرکا کی تربیت کی اورامامت کے متعلقہ اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی اہمیت اور فقہی معاملات کی احتیاطوں کے متعلق اہم نکات دیئے۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے کہا کہ دینی کاموں والا امام ایک کامیاب امام ہے جبکہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید پختگی کے طریقوں سے آگاہ کیا۔( رپورٹ:محمد اُویس مدنی معلّم امامت کورس)