جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے مسلمانوں کی عملی کیفیت ابتر سے ابترہورہی ہے،نمازوں کا جذبہ کم ہورہا ہے،  گناہوں کی نحوست پھیل رہی ہے اور ان گناہوں کے تباہ کُن ا ثرات گھروں تک پہنچ کر ہماری نسلوں کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں ۔ ایسےنازک حالات میں ضرورت تھی کہ امتِ محبوب کا درد رکھنے والے افراد گاؤں گاؤں ،شہرشہر اور ملک ملک سفر کرکےلوگوں کی اصلاح کریں اسی مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے 50 طلبۂ کرام نے 11،12،13 اکتوبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے تین دن کے قافلے میں سفرکرنے کی سعادت حاصل کی اور قافلے کے شیڈول کے مطابق مختلف مدنی کاموں میں حصہ لیا اور سنّتوں کی دھومیں مچائیں۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،امامت کورس کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت10 اکتوبر2019ء بروز جمعرات   عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ مجلس قافلہ کے ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کے متعلق نکات دیتے ہوئے 12 مدنی کاموں کو بھر پور انداز سے کرنے والا امام بننے کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کا ذہن دیاجس پر تقریباً50 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کی نیت کی۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،امامت کورس کراچی ریجن)


مجلس امامت کورس کےتحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی جاری ہے دورانِ کورس رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری نے امامت کورس کےطلبا کی تربیت کی اور مختلف موضوعات پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس امامت کورس)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس امامت کورس کے تحت 7 اکتوبر2019ء بروز پیر کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدنی انعامات نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کے حوالے سے اہم نکات اور فوائد بیان کئے۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری،مجلس امامت کورس کراچی ریجن)


دعوت اسلامی کے تحت 26ستمبر 2019ء بروز جمعرات کراچی ریجن میں یومِ تعطیل اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں 41اسلامی بھائیوں نے اعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس امامت کورس)


عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کے طلبائے کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ مجلس امامت کورس نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں امامت کی خصوصیت پر اہم نکات فراہم کئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، رکن مجلس امامت کورس)


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت19ستمبر2019ء کو  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماعی مدنی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبائے کرام نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کی تربیت کی۔ دورانِ مدنی حلقہ سنّتیں اور دعائیں سیکھنے کا سلسلہ بھی ہوا۔( رپورٹ:محمد فیضان عطاری، امامت کورس کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 18 ستمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں   مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی فاروق عطاری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر قراٰن خوانی کا اہتمام کیاگیا جس میں امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام نےشرکت کی ۔آخر میں فاتحہ خوانی اور مفتی صاحب کے بلندیِ درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،امامت کورس کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 5ماہ کے امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کراچی ریجن کے عاشقانِ رسول شریک ہیں ۔ کورس کے عاشقانِ رسول نماز تہجد بھی ادا کررہے ہیں جبکہ مدنی حلقوں اور مشقوں میں بھی شرکت کررہے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 5 ماہ کے امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس کے اب تک 2 ماہ مکمل ہوچکے ہیں ۔ دوسرے ماہ کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی  نے شرکائے امامت کورس کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے دوسرے ماہ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔(رپورٹ ،رکنِ مجلس امامت کورس محمد فیضان عطاری کراچی )


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت  15 ستمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے بڑے بھائی جان محمد عبد الغنی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔بعد ازاں فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ ،رکنِ مجلس امامت کورس محمد فیضان عطاری کراچی )


اسی طرح مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں۔ امامت کورس میں شریک عاشقانِ رسول نے پیر شریف کے نفلی روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی  اور بعدِ عصر دعائے افطار و مناجات کا پروگرام بھی ہوا۔