18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت10
اکتوبر2019ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں امامت کورس کے
طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ مجلس قافلہ کے ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کے
متعلق نکات دیتے ہوئے 12 مدنی کاموں کو
بھر پور انداز سے کرنے والا امام بننے کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں ریجن ذمّہ دار
نے شرکا کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کا ذہن دیاجس پر تقریباً50 اسلامی بھائیوں
نے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کی نیت کی۔(رپورٹ،محمد
فیضان عطاری،امامت کورس کراچی ریجن)