دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ مجلس جامعات المدینہ نے شرکا کی تربیت کی اور” ایک امام کو کیسا ہونا چاہیے“سے متعلق نکات و اصول بیان کئے۔علاوہ ازیں ان اسلامی بھائیوں کو عید الاضحیٰ کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے لئےزیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالوں کو جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔