21 رجب المرجب, 1446 ہجری
2 فروری 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیرِ
اہتمام پاکستان کے شہر دینہ میں امامت کور س کرنے والے طلبہ کے درمیان مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا ۔
اس دوران رکنِ شعبہ ارشد محمود عطاری نے فکرِ
آخرت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: نواجد محمود عطاری معلم امامت کورس ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)