31 جولائی 2022ء بروز اتوار صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ امامت کورس کے ذمہ داران (جن میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری
مدنی، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز کے
اسلامی بھائی شامل تھے) نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی
صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا جون 2022ء) لیتے ہوئے شعبے کے 2026ء کے پلان، سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔
نگران پِاکستان
مشاورت نے شعبہ امامت کورس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ دعوت ِاسلامی امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فیضان سے نمازی بنارہی ہے، مسجدیں بنا رہی
ہے اور مقتدی و امام بھی تاکہ مسائل سے آگا ہی و
اچھی قرأت والے امام ہوں نیز نمازی قائم
رہیں اور تعداد بھی بڑھے اس کے لئے دعوتِ اسلامی نے شعبہ امامت کورس قائم کیا ہے۔
کے پی کے، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بالخصوص ان کورسز کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو امامت کورس کرواکر امام بنایا جائے کیوں کہ ہزاروں مساجدیں ایسی ہیں جہاں امام نہیں ہے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے بتایا کہ جو
دعوت اسلامی کا امام ہوتا ہے امیرِ اہل ِسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فیضان کی برکت سے وقت کی پابندی، نمازی بڑھانے کی کوشش کرتا، مدرسۃالمدینہ بالغان پڑھاتا اور مقتدیوں کو نماز کے مسائل بھی سکھاتا ہے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرتا ہے۔بعدازاں
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)