شعبہ امامت کورس کےتحت ملک بھر کے ائمہ مساجد کی تربیت ورہنمائی کاسلسلہ
دعوتِ اسلامی کےشعبہ امامت کورس کےتحت 28اکتوبر2021ءبروزجمعرات
رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ نگرانِ ائمہ مساجدپاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ ملک بھر کے ائمہ
مساجد کی تربیت ورہنمائی کی ۔
اس دوران رکن شوریٰ نے فرض علوم سیکھنے کے حوالےسے دعوت ِاسلامی
کےتحقیقی وعلمی شعبے’’اسلامک ریسرچ سینٹر‘‘ (المدینۃالعلمیہ) کی پیشکش اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب’’فرض
علوم سیکھئے ‘‘ پڑھنے اور اس کو عام
کرنے کی ترغیب دلائی ۔
رکن
شوری کامزیدکہناتھا: امامت کی فضیلت وعظمت اس بڑھ کر کیا بیان کی جائے کہ یہ وہ منصب ہے جسےرسولاللہ ﷺاورخلفائے راشدین رَضِیَ اللہ ُ عَنھُم نے نبھایا اور اس کے لئے بہترین افراد کو منتخب
کیا،رسول
اللہ ﷺکا فرمان ہے:بروزِ قیامت تین
شخص کستوری کے ٹیلوں پر ہوں گے (ان میں سے) ایک شخص وہ ہے جو قوم کا امام رہا اور وہ (یعنی قوم
کے لوگ)اس سے راضی تھے۔