2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دیپالپور
میں سید ابراہیم داؤد بندگی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر قرآن خوانی
Fri, 17 Mar , 2023
1 year ago
12
مارچ 2023ء بروز بدھ تحصیل دیپالپورکے شہر شیر گڑھ میں واقع حضرت سید ابراہیم داؤد بندگی سرکار رحمۃ
اللہ علیہ
کے عرس کے موقع پر مزار شریف پر قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔
قراٰن
خوانی میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن پاک کا ختم کیا ۔بعدازاں
مبلغ دعوت اسلامی نے دربار شریف سے منسلک مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا،فاتحہ خوانی
کی اور صاحب مزار سمیت تمام اُمّت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔
بیان کے
بعد مزار کےمتولی سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے فیضانِ
مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: انعام
عطاری مزارات پنجاب ،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)