2 شعبان المعظم, 1447 ہجری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکٹر G-11 میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 16 جنوری 2026ء کو ”اجتماع معراج النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بھائیوں کے علاوہ اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد
نے شرکت کی۔
اجتماعِ معراج میں تلاوت و نعت کے بعد مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا جبکہ اسپیشل
پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی
کی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami