دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت پنجاب کے شہر گجرات میں واقع پیر سید ولایت علی شاہ نقشبندی مجددی رحمۃُ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃ ُالمدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قرآن خوانی کی۔

شعبہ مزارات اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ذیشان عطاری، مدرسۃ ُالمدینہ کے ناظم اور قاری صاحبان نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جہاں دعا اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔

بعدازاں شعبہ مزاراتِ اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے سجادہ نشین پیر سید نذر حسین شاہ نقشبندی سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہِ دسمبر 2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شماراپیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور قرآن خوانی کروانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت سیالکوٹ کے علاقے ہیڈ مرالہ میں قائم حضرت سید عبدُاللہ شاہ المعروف پیر سبز سرکار علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پرمحفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مزار شریف پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد عبید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور وہاں موجود زائرین کو بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون مجلس مزاراتِ اولیا،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مزارات اولیا دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گجرات کے علاقےڈھوڈا شریف میں بزرگان ڈھوڈا شریف رحمۃُاللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃُالمدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی۔

بعدازاں شعبہ مزارات اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کی اور ایصال ثواب کرتے ہوئے صاحبِ مزار کے لئے ترقی درجات کی دعا کروائی۔ (رپورٹ:ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون مجلس مزاراتِ اولیا،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے گاوں سلہوکے شریف میں پیر سید حسین شاہ چشتی  اور پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی رحمۃاللہ علیھما کے مزار شریف پر حاضری دی ۔

مزار شریف پر حاضری کے بعد ذمہ داران نے سجادہ نشین پیر حسن رضا شاہ صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ گفتگو انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ماہ نومبر 2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفہ میں پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


22نومبر 2022ء بروز منگل ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ کراچی سٹی میں واقع حضرت سیدنا عبدالوہاب شاہ بخاری المعروف قطب عالم شاہ بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عُرس کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔

اجتماعِ ذکر ونعت کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا ۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نگرانِ انڈونیشیا مشاورت حاجی غلام یاسین عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں زائرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے بزرگانِ دین کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت مزار شریف پر آنے والوں کے لئے تعویذاتِ عطاریہ اور مکتبۃُالمدینہ کا اسٹال بھی لگا یا گیا۔ علاوہ ازیں مزار شریف پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مُدرِّس کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی اورنیکی کی دعوت، چوک درس نیز سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ بھی ہوا ۔( رپورٹ : شعبہ مزارات اولیا کراچی سٹی ذمہ دار ابوحماد شہزاد احمد عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


18  نومبر 2022ء کو شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ڈسٹرکٹ نارووال تحصیل شکر گڑھ میں واقع حضرت خواجہ عبدُالسلام چشتی علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں زائرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد رفیق عطاری نے مزار شریف پر حاضری دی۔ بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے وہاں دور و نزدیک سے آنے والے زائرین کو مزارات پر حاضری کا طریقہ سکھایا اور اولیائے کرام کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر زائرین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


گزشتہ روز سکھر ڈویژن تحصیل اوباڑو میں ڈویژن ذمہ دار مزاراتِ اولیا سلیمان عطاری ، ڈویژن نگران محمد فہیم عطاری اور صوبائی قافلہ ذمہ دار کے ساتھ شیڈول  ہوا ، اس جدول کے دوران اسلامی بھائیوں نےحضرت پیر عزیز کرمانی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور صاحب مزار کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اسکے علاوہ مزار پر زائرین سے ملاقاتیں کیں اور انفرادی کوشش کرتے ہوئےسیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کااہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  راجن پور اور روجھان کے ذمہ داران نے کوٹ مٹھن شریف میں صاحبزادہ سید اسماعیل شاہ بخاری اور ڈائریکٹر خواجہ فرید چیئر مین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور صاحبزادہ خواجہ راول معین کوریجہ سے محمد آصف عطاری نے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں تحصیل نگران راجن پور ناظم محمود عطاری، تحصیل نگران روجھان محمد حنیف سعیدی عطاری ،اونر المدینہ کاٹن فیکٹری ملک بلال فرید عطاری، شہر نگران محمد عتیق عطاری ، یوسی نگران محمد عبدالطیف عطاری،ناظم جامعۃُ المدینہ ابوبکر مدنی ،ناظم مدرسۃُالمدینہ قاری اکمل عطاری، مجلسِ مزارات اولیا ڈویژن ذمہ حضور بخش عطاری مدنی ، تحصیل ذمہ دار مدنی چینل عام کریں ساجد رسول عطاری بھی موجود تھے۔

محمد آصف عطاری نے شخصیات کو ملک و بیرونِ ملک ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایااور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ملاقات پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ : ساجد رسول عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


15 نومبر 2022ء بروز منگل ساہیوال ڈویژن ڈسٹرکٹ پاکپتن میں حضرت بابا محمد شفیع  قبولہ شریف رحمۃاللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں اور شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

قراٰن خوانی کے بعد ذمہ داران اور بچوں نے سجادہ نشین پیر حیدر کمال شاہ کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اور اجتماعی دعا کروائی جبکہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے بھی دعا کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے سجادہ نشین کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں عرس میں آنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے چوک درس دیتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


02نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے زیرِ اہتمام  کوٹ مٹھن شریف میں خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عُرس کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔

اس عُرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کےمقامی مدرستہ ُالمدینہ کےطلبۂ کرام اوراساتذۂ کرام سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی نیز مدرستہ ُالمدینہ کےطلبۂ کرام نے مزار پر قراٰن خوانی کی جبکہ باگاہِ رسالت میں سید خالد رضا عطاری نے نعتِ رسول ِمقبول ﷺ کا ہدیہ پیش کیا اور نگرانِ ملتان مشاورت محمد راشد عطاری نے اولیائےکرام کی سیرت پرسنتوں بھرابیان کیا۔

بعد بیان فاتحہ خوانی اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیااور مزارِ ہذا کے سجادہ نشین نے نگران ملتان مشاورت سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔ ( رپورٹ: ساجد رسول عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


11 نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزارات  اولیا کے تحت ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے چکوڑی شریف، ڈسٹرکٹ گجرات میں واقع حضرت صاحبزادہ محمد امین فاروقی علیہ رحمہ کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر ثناءُاللہ عطاری نے سجادہ نشین صاحبزادہ مولانا حسیب الامین فاروقی سیالوی سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں ماہِ نومبر 2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا۔(رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


09 نومبر 2022ء کو شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت صدر ٹاؤن 3 ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی سٹی میں مزارِ مبارک حضرت سیدنا محمد شاہ بخاری المعروف دولہا شاہ   سبزواری رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عُرس کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

اس عرس مبارکہ میں اجتماع ِذکرو نعت کا سلسلہ بھی کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”کرامتِ اولیاء “ کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا ،اجتماع کے اختتام پر دُرود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا اور حاضرین نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی ۔(رپورٹ :ابوحماد شہزاد احمد عطاری ، شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)