22نومبر 2022ء بروز منگل ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ کراچی سٹی میں واقع حضرت سیدنا عبدالوہاب شاہ بخاری المعروف قطب عالم شاہ بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عُرس کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔

اجتماعِ ذکر ونعت کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا ۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نگرانِ انڈونیشیا مشاورت حاجی غلام یاسین عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں زائرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے بزرگانِ دین کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت مزار شریف پر آنے والوں کے لئے تعویذاتِ عطاریہ اور مکتبۃُالمدینہ کا اسٹال بھی لگا یا گیا۔ علاوہ ازیں مزار شریف پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مُدرِّس کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی اورنیکی کی دعوت، چوک درس نیز سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ بھی ہوا ۔( رپورٹ : شعبہ مزارات اولیا کراچی سٹی ذمہ دار ابوحماد شہزاد احمد عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )