دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ڈسٹرکٹ پاکپتن کے ذمہ دار غلام مرتضی عطاری نے عارف والا میں پیر منظور احمد شاہ صاحب رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور وہاں پیر منظور احمد شاہ صاحب کے سجادہ نشین سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اِن کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر سجادہ نشین نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔

دوسری جانب پاکپتن میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مرتضی عطاری نے بابا محمد شفیع رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی ۔مزار شریف پر فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد مزار کے متولی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیاء ساہیوال ڈویژن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)