گزشتہ روز شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ساہیوال ڈویژن موہری شریف میں واقع گیلانی قادری سلسلے کے دیوان غلام دستگیر قبولہ شریف  کے مزار پر سالانہ عُرس کے موقع پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔

عرس کے موقع پر ساہیوال ڈویژن کے ڈویژن ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیا عامر عطاری نے دیگر ذمہ داران اور بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جس میں فاتحہ خوانی ، درود و سلام اور صاحبِ مزار کے لئے بلندی درجات کی دعا کروائی۔(رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


ڈسٹرکٹ گجرات،شہر  کھاریاں،موہری شریف میں واقع حضرت خواجہ صوفی نواب الدین نقشبندی اور حضرت خواجہ قیوم پنجم محمد معصوم نقشبندی رحمۃاللہ علیھما کے مزار شریف ،المعروف دربارِ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نوابیہ معصومیہ کے سالانہ عرس کے موقع پرشعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت مزار شریف پر اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’شانِ اولیاء‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اللہ و رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران اور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد زبیر معصومی صاحب کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی۔ وہاں دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ڈسٹرکٹ گجرات کے شہر  کھاریاں موہری شریف میں واقع حضرت خواجہ صوفی نواب الدین نقشبندی اور حضرت خواجہ قیوم پنجم محمد معصوم نقشبندی رحمۃُ اللہِ علیہما کے مزار المعروف دربار ِعالیہ نقشبندیہ مجددیہ نوابیہ معصومیہ کے سالانہ عُرس کے موقع پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔

اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈویژن ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیا ثناءاللہ عطاری ، راولپنڈی ڈویژن آئی سی ٹی اسلام آباد اور صوبہ ٔ خیبر پختو نخواہ کے صوبائی ذمہ دار مولانا یاسر عرفات مدنی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جس میں فاتحہ خوانی ، درود و سلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ : دانیال عطاری ، آفس ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی ذمہ دار ذوالفقار عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عبدالجبار عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم دربار سیّد پیر زین الدین آغا گیلانی، دربار حضرت دوکانی بابا اور دربار بادشاہ آغا زرغون روڈ رحمۃاللہ علیہم کے مزارات پر حاضری دی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گدی نشین اور مزار انتظامیہ سے ملاقات کی نیز انہیں شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا۔بعدازاں ذمہ داران نے زائرین کے درمیان سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


گزشتہ روز پاکستان کے شہر نارووال میں خورشیدالحسن خورشید گیلانی نوشاہی قادری اور حضرت پیر سیّد مظہرالحسن گیلانی نوشاہی قادری المعروف چن پیر رحمۃاللہ علیہما کے سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا نیز شعبے کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی ۔بعدازاں مزار شریف میں دعا و فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام شعبہ مزاراتِ اولیاء کے صوبائی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں خواجہ نگر ہری پور روڈ تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حضرت خواجہ سخی رحم الدین اولیاء چشتی صابری قادری علیہ الرحمۃ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر علاؤہ الدین چشتی صابری سے ملاقات کی اور انہیں شعبہ مزاراتِ اولیاء کا تعارف کروایا نیز مزار شریف میں عرس کے موقع پر قراٰن خوانی کرنے پر مشاورت کی۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے تحصیل نگران کے ہمراہ عرس اور مزار شریف میں دینی کام کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جبکہ ذمہ داران کی تقرری کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے گاؤں نورپور سیداں میں شعبہ مزارات اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری نقشبندی مجددی علیہ رحمۃ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے سجادہ نشین پیر سید امجد حسین شاہ مدظلہ العالی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے سجادہ نشین کو  ماہِ اکتوبر کا”ماہنامہ فیضانِ مدین“  تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے صوبائی ذمہ دار نے حضرت پیر سید عبد اللہ شاہ کوہاٹی المعروف حاجی بہادر بابا نقشبندی علیہ الرحمۃ کے مزار شریف پرحاضری دی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے مزار میں موجود عاشقانِ رسول کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے ختم خواجگانِ نقشبندیہ میں شرکت کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے پچھلے دنوں شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شیخ القراٰن حضرت مولانا عبدالغفور ہزاروی علیہ رحمۃ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس دوران ذمہ داران نے سجادہ نشین صاحبزادہ محمد عارف ہزاروی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں ذمہ داران نے سجادہ نشین کو شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گھمکول شریف کوہاٹ ڈویژن کے پی کے  میں حضرت خواجہ سخی زندہ پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے 75 ویں سالانہ عرس کے موقع پر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مزار شریف پر آئے ہوئے زائرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے نگران مجلس نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے صوبائی ذمہ دار نے زائرین کو مزار پر حاضری دینے کا طریقہ سکھایا اور نماز کے مسائل سیکھائے ۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں مانسر شریف تحصیل حضرو ضلع اٹک راولپنڈی ڈویژن میں حضرت بابا جی رستم خان المعروف کلو بابا رحمۃاللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف میں شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت حاضرین کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسول ﷺ کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز شرکا ئے حلقہ کو مزاراتِ اولیاء پر حاضری دینے کا شرعی طریقہ اور نماز وغیرہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں کوٹلی لوہاراں مغربی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں شعبہ مزارات اولیاء کے تحت ڈویژن ذمہ دار ثناءاللہ عطاری نے خلیفہ اعلحٰضرت حضرت علامہ مولانا ابو یوسف پیر محمد شریف محدث کوٹلوی علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور سجادہ نشین صاحبزادہ مولانا پیر محمد ضیاء المصطفیٰ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی  کا تعارف کروایا اور اسکے شعبہ جات کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کیا ۔(رپورٹ: رپورٹ دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)