موہری شریف خواجہ صوفی نواب الدین نقشبندی کے
سالانہ عُرس پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں کی شرکت
گزشتہ روز شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ڈسٹرکٹ
گجرات کے شہر کھاریاں موہری شریف میں واقع
حضرت خواجہ صوفی نواب الدین نقشبندی اور حضرت خواجہ قیوم پنجم محمد معصوم نقشبندی رحمۃُ اللہِ علیہما کے مزار المعروف دربار ِعالیہ نقشبندیہ مجددیہ
نوابیہ معصومیہ کے سالانہ عُرس کے موقع پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی
کی۔
اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈویژن ذمہ دار
شعبہ مزاراتِ اولیا ثناءاللہ عطاری ، راولپنڈی ڈویژن آئی سی ٹی اسلام آباد اور
صوبہ ٔ خیبر پختو نخواہ کے صوبائی ذمہ دار مولانا یاسر عرفات مدنی عطاری اور دیگر
ذمہ داران نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جس میں فاتحہ خوانی ، درود و سلام
اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ : دانیال عطاری ، آفس ذمہ دار شعبہ
مزاراتِ اولیاء؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )