27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ
کی تحصیل سمبڑیال کے گاؤں نورپور سیداں
میں شعبہ مزارات اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پیر سید
عاشق حسین شاہ بخاری نقشبندی مجددی علیہ رحمۃ کے مزار شریف پر حاضری
دی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے سجادہ نشین پیر سید امجد حسین شاہ مدظلہ العالی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر
انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ
داران کی جانب سے سجادہ نشین کو ماہِ
اکتوبر کا”ماہنامہ فیضانِ مدین“ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )