2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
حضرت سیدنا محمد شاہ بخاری المعروف دولہا
شاہ سبزواری کے سالانہ عُرس کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام
حضرت سیدنا محمد شاہ بخاری المعروف دولہا
شاہ سبزواری کے سالانہ عُرس کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام
Sat, 12 Nov , 2022
2 years ago
09 نومبر 2022ء کو شعبہ مزاراتِ اولیاء کے
تحت صدر ٹاؤن 3 ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی سٹی میں مزارِ مبارک حضرت سیدنا محمد شاہ بخاری
المعروف دولہا شاہ سبزواری رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عُرس کے موقع پر قرآن
خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔
اس عرس مبارکہ میں اجتماع ِذکرو نعت کا سلسلہ
بھی کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبد الحبیب
عطاری نے ”کرامتِ اولیاء “ کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا ،اجتماع کے اختتام پر
دُرود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا اور
حاضرین نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی ۔(رپورٹ
:ابوحماد شہزاد احمد عطاری ، شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار / کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)