27 ستمبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کےذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی ڈسٹرکٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز مزاراتِ اولیاء پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار شہزاد احمد عطاری نے ماہِ ربیع الاول میں ہونے والے اعراس اور مزارات پرہونے والے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔

بعدازاں سٹی ذمہ دار نے مزاراتِ اولیاء سے وابستہ افراد کے بچوں کو جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کے بارے میں مشاورت کی جبکہ کراچی کےمختلف مزارات اولیاء پر مزار انتظامیہ کے تعاون سے اجتماعِ میلاد منعقد کرنے اور مزارات کی سجاوٹ کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:شعبہ مزارات اولیاء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


پچھلے دنوں پیر سیّد مہر علی شاہ حسنی حسینی جیلانی قادری چستی نظامی گولڑوی رحمۃُ اللہِ علیہ کے 88 ویں عرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مزار شریف میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مزار کے عاشقانِ رسول سمیت مدرسۃالمدینہ بوائز کے کم و بیش 100 بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے مزار شریف میں فاتحہ خوانی کی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اولیائے کرام کے مزار پر حاضری دینے کا طریقہ سکھایا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعا کروائی۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں گجرات ڈسٹرکٹ میں عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کے سلسلےمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

واضح رہے یہ اجتماعِ پاک گجرات ڈسٹرکٹ میں واقع حضرت سیّد کبیر الدین شاہدولہ دریائی رحمۃاللہ علیہ کے مزار شریف پر منعقد ہوا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران کی وزیر آباد ڈسٹرکٹ میں سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد کاشف اویسی چشتی صاحب سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں سجادہ نشین کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیا گیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار ثناء الله عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گاؤں ہیبت پور شریف میں واقع حضرت خواجہ درویش محمد یعقوب نقشبندی مجددی علیہ رحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس موقع پر ذمہ دار نے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر حامد رضا محسن نقشبندی مجددی صاحب سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری ) 


26 ستمبر2022 ء بروز پیر  کراچی سٹی شعبہ مزارات اولیاء کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد حسن عطاری اور ذمہ دار ابوحماد شہزاد احمد عطاری نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران کورنگی محمد عرفان عطاری بابا نےمزارات اولیاء پر دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائےاور بروقت اس کی کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔اس کے بعد حضرت سیدنا اسماعیل شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری دی اور زائرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔( رپورٹ شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں گوجرانوالہ ڈویژن  نارووال شہر میں حضرت پیر سید بابا شہسوار گیلانی قادری شمس غوث علیہ رحمہ کے مزار شریف پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ دار نے حاضری دی اور سجادہ نشین پیر سید اظہرالحسن شاہ گیلانی صاحب سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات صوبائی ذمہ دار انعام عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزارات اولیاء کا تعارف کروایا اور ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: رپورٹ دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوت  اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت صوبائی ذمہ دار مولانا یاسر مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں کے پی کے کا دورہ کیا جہاں حضرت عبدالشکور ملنگ بابا اور حضرت پیر سید عبدالقدوس شاہ علیہ الرحمہ کے مزارات پر حاضری دیں۔

زائرین سے ملاقات کی ا ورانفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی تحریک دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات دیں اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ شعبہ مزاراتِ اولیاء کا تعارف کروایا۔

ساتھ ساتھ مزار شریف میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جہاں مدرس کورس کے طلبہ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو شعبہ مزارات اولیاء پر دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ (رپورٹ: رپورٹ دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں علی پور سیداں ڈسٹرکٹ نارووال میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں سجادہ نشین پیر سیّد کرامت علی حسین شاہ صاحب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں شعبہ مزاراتِ اولیاء سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔بعدازاں سجادہ نشین نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے گاؤں ساہو چک شریف میں واقع حضرت صوفی اللہ رکھا شاہ نقشبندی علیہ رحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس دوران ذمہ داران نے سجادہ نشین پیر صوفی احسان الہی نقشبندی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزارات اولیاء کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سجادہ نشین کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ڈویژن ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں موہری شریف کھاریاں ڈسٹرکٹ میں واقع دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نوابیہ معصومیہ پر حاضری دی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار نے مزار شریف کی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ ڈاکٹر محمد زبیر معصومی نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور مزار شریف میں ہونے والے عرس کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 ستمبر 2022ء بروز اتوار لیاری ٹاؤن2 ڈسٹرکٹ ساؤتھ بکرا منڈی کے قریب جامع مسجد مدینہ میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی والدہ محترمہ کے عرس کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ”والدہ کی تربیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی والدہ کے مزار پر حاضری دی اور وہاں فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار  ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)