26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر میں اسلامی
تعلیمات کو عام کرنے اور لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران کی وزیر آباد
ڈسٹرکٹ میں سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد کاشف اویسی چشتی صاحب سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کے دینی کاموں کے
بارے میں گفتگو کی اور انہیں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
بعدازاں سجادہ نشین کو
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے
میں دیا گیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)