27 ستمبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کےذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی ڈسٹرکٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز مزاراتِ اولیاء پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار شہزاد احمد عطاری نے ماہِ ربیع الاول میں ہونے والے اعراس اور مزارات پرہونے والے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔

بعدازاں سٹی ذمہ دار نے مزاراتِ اولیاء سے وابستہ افراد کے بچوں کو جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کے بارے میں مشاورت کی جبکہ کراچی کےمختلف مزارات اولیاء پر مزار انتظامیہ کے تعاون سے اجتماعِ میلاد منعقد کرنے اور مزارات کی سجاوٹ کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:شعبہ مزارات اولیاء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )