
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے گاؤں ساہو چک شریف میں واقع حضرت صوفی اللہ
رکھا شاہ نقشبندی علیہ رحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔
اس دوران ذمہ داران نے سجادہ
نشین پیر صوفی احسان الہی نقشبندی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف
شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزارات اولیاء کا تعارف کروایا جس پر انہوں
نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سجادہ نشین کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دربار عالیہ نقشبندیہ
مجددیہ نوابیہ معصومیہ میں ڈاکٹر محمد زبیر معصومی نقشبندی صاحب سے ملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ڈویژن ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں موہری شریف
کھاریاں ڈسٹرکٹ میں واقع دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نوابیہ
معصومیہ پر حاضری دی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
نے مزار شریف کی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ ڈاکٹر محمد زبیر معصومی نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور مزار شریف میں ہونے
والے عرس کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری
)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 11 ستمبر 2022ء بروز اتوار لیاری ٹاؤن2 ڈسٹرکٹ ساؤتھ بکرا منڈی کے قریب
جامع مسجد مدینہ میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی والدہ محترمہ
کے عرس کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ”والدہ کی تربیت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
1(.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت 8 ستمبر 2022ء سیالکوٹ میں پیر سید مراد علی شاہ
المعروف پیر مرادیہ علیہ رحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار
شریف پر قرآن خوانی کا انعقاد ہوا۔
اس
موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کے ڈویژن ذمہ دار نے مدرسۃ المدینہ کے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی ۔ وہاں بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی بعدازاں فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہواپھر مبلغ دعوت اسلامی نے صاحب مزار کو ایصال
ثواب پیش کرتے ہوئے ان
کے لئے ترقی درجات کی دعا
کی۔ (رپورٹ:
دانیال عطاری پاکستان آفس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عرسِ حضرت سیّدنا بہاؤالدین
زکریا ملتانی کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد

پاکستان کے شہر ملتان میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عرسِ حضرت سیّدنا بہاؤالدین
زکریا ملتانی رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں
موجود عاشقانِ رسول کو اولیائے کرام کی سیرتِ طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔
اس کے علاوہ مزار شریف پر
قراٰن خوانی کا اہتمام کیا جبکہ زائرین کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی
لگایا گیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
قاری محمد سلیم عطاری نے ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف سیّد ایاز الحسن سمیت اسٹاف کے
دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم
امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ

28 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ
مزارات اولیاء کراچی سٹی مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسلامی بھائیوں کو ذمہ داران کی تقرری کرنے کا ہدف دیا گیا نیز مدنی مرکز کی طرف سے ملنے والے اہداف کاجائزہ لیتے ہوئے مزارات اولیاء پر روزانہ کی بنیاد پر مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور
ڈونیشن سیل لگانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ شرکا
کو شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی سے یوم دعوت اسلامی کے موقع پر 2 ستمبر 2022ء کو مدنی
قافلے میں سفر کی ترغیب دلاتے ہوئے ماہانہ کارکردگی سافٹ ویئر میں بروقت انٹری
کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی ۔ مزید پیشگی اور عملی جدول کی انٹری کو بھی روزانہ کی بنیاد پر پُر کرنے کا ذہن دیا ۔
( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ملیر 2 کراچی کے مراد میمن ٹاؤن میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ٹاؤن شہریار عطاری اور کراچی سٹی ذمہ دار شہزاد احمد عطاری سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنےکے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے مراد میمن ٹاؤن کے مشہور و معروف مزار حضرت سیّد
ابراہیم شاہ بخاری علیہ الرحمہ پر حاضری دی اور مزار ِانتظامیہ سمیت امامِ
مسجد سے ملاقات کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں مشاورت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبۂ پنجاب کے شہر ملتان میں عرسِ حضرت بہاؤالدین
زکریا ملتانی رحمۃاللہ علیہ کے سلسلے میں (جو کہ 2، 3 اور 4
ستمبر کو منعقد کیا جائے گا ) دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کے شعبہ جات اور ڈسٹرکٹ نگران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ ملتان ڈویژن سادات
عطاری اور صوبائی ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء انعام عطاری نے عرس شریف میں آنے
اسلامی بھائیوں کو نماز کورس، طہارت کورس اور تدفین کورس کروانے کے متعلق اہم نکات
پر مشاورت کی۔
اسی طرح ذمہ داران نے یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع
پر 3 دن کے مدنی قافلے مزار پر سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
پچھلے دنوں صحرائے
مدینہ فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے مرحوم رکنِ شوریٰ مفتی دعوتِ اسلامی
ابو عمر محمد فاروق عطاری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے یومِ
عرس کے موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کراچی
کے تحت اجتماع ذکر ونعت کا سلسلہ ہو ا جس میں
مدرسۃ المدینہ بوائز رہائشی اور جامعۃالمدینہ
فیضان امام حسین کے طلبائے کرام نے قرآن خوانی کا اہتمام کیا ۔
بعدازاں مبلغ
دعوت اسلامی شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ابوحماد شہزاد احمد عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں خود کو مصروف رکھنے کا ذہن دیا۔ دُعا صلوٰۃو
سلام کے ساتھ اجتماع پاک اختتام پزیر ہوا ۔(رپورٹ:
شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ، رکن مجلس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
لاہور پنجاب پاکستان میں قائم بعض بزرگانِ دین
کے مزار پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

بزرگانِ دین کے مزارات پر آنے والے عاشقانِ رسول
کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف نشستوں کا انعقاد
کیا جاتاہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی
سنتوں بھرا بیان کرتے ہیں۔
پچھلے دنوں لاہور پنجاب پاکستان میں قائم بعض
بزرگانِ دین کے مزارات پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے
سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سنتوں بھرے بیانات
کرتے ہوئے شرکا کو مزارات پرحاضری دینے کا
شرعی طریقہ بتایا۔بعدازاں ذمہ داران نے
عاشقانِ رسول کے ہمراہ اجتماعی طور پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس
شعبہ مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کیماڑی ڈسٹرکٹ بلدیہ ٹاؤن میں واقع سیّد قاسم علی شاہ بخاری کے مزار میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
ذمہ داران سمیت مزار انتظامیہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبہ مزاراتِ اولیاء کے سٹی
ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی نیز
عیسوی اعتبار سے ہر مہینے کی پہلے اتوار کو بعد نمازِ عصر تا اذانِ مغرب اجتماعِ
ذکر و نعت منعقد کرنے کے متعلق مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اپنی
اپنی رائے کا اظہا رکیا۔
بعدازاں شرکائے مدنی مشورہ نے مزار شریف پر
حاضری دی اور دعا و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
سیدنا نور علی شاہ المعروف نوری شاہ کے سالانہ
عرس کے موقع پر ذمہ داران کی مزار پر حاضری

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں حضرت سیدنا
نور علی شاہ المعروف نوری شاہ علیہ
الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر
مزار شریف میں سیکھنے سکھانے کے حلقےکا انعقاد کیا گیا جس میں مدرس کورس کے اسلامی بھائی سمیت شعبہ
مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا اور
مزار انتظامیہ سے ملاقات بھی کی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)