صوبۂ پنجاب کے شہر ملتان میں عرسِ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی  رحمۃاللہ علیہ کے سلسلے میں (جو کہ 2، 3 اور 4 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا ) دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کے شعبہ جات اور ڈسٹرکٹ نگران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ملتان ڈویژن سادات عطاری اور صوبائی ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء انعام عطاری نے عرس شریف میں آنے اسلامی بھائیوں کو نماز کورس، طہارت کورس اور تدفین کورس کروانے کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔

اسی طرح ذمہ داران نے یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر 3 دن کے مدنی قافلے مزار پر سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)