پچھلے  دنوں صحرائے مدینہ فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے مرحوم رکنِ شوریٰ مفتی دعوتِ اسلامی ابو عمر محمد فاروق عطاری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے یومِ عرس کے موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کراچی کے تحت اجتماع ذکر ونعت کا سلسلہ ہو ا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز رہائشی اور جامعۃالمدینہ فیضان امام حسین کے طلبائے کرام نے قرآن خوانی کا اہتمام کیا ۔

بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ابوحماد شہزاد احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں خود کو مصروف رکھنے کا ذہن دیا۔ دُعا صلوٰۃو سلام کے ساتھ اجتماع پاک اختتام پزیر ہوا ۔(رپورٹ: شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ، رکن مجلس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


بزرگانِ دین کے مزارات پر آنے والے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف نشستوں کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے ہیں۔

پچھلے دنوں لاہور پنجاب پاکستان میں قائم بعض بزرگانِ دین کے مزارات پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے شرکا کو مزارات پرحاضری دینے کا شرعی طریقہ بتایا۔بعدازاں ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ اجتماعی طور پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کیماڑی ڈسٹرکٹ بلدیہ ٹاؤن میں واقع سیّد قاسم علی شاہ بخاری کے مزار میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت مزار انتظامیہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبہ مزاراتِ اولیاء کے سٹی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی نیز عیسوی اعتبار سے ہر مہینے کی پہلے اتوار کو بعد نمازِ عصر تا اذانِ مغرب اجتماعِ ذکر و نعت منعقد کرنے کے متعلق مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہا رکیا۔

بعدازاں شرکائے مدنی مشورہ نے مزار شریف پر حاضری دی اور دعا و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں حضرت سیدنا نور علی شاہ المعروف نوری شاہ علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف میں سیکھنے سکھانے کے حلقےکا انعقاد کیا گیا جس میں مدرس کورس کے اسلامی بھائی سمیت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا اور مزار انتظامیہ سے ملاقات بھی کی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اگست 2022ء بروز اتوار حضرت علامہ مولانا سیّد شاہ تراب الحق قادری رضوی علیہ الرحمہ کے چھٹے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس عرس مبارک میں مدرس کورس، شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

طلبۂ کرام نےدعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں شرکت کی اور مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا نیز مزار شریف پر حاضری بھی دی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے آخر میں دعا کروائی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


حضرت سیدنا عبد اللہ شاہ گیلانی المعروف بابا بُلّھے شاہ قصوری رحمۃاللہ علیہ کے ہونے والے عرس مبارک کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم عطاری نے ذمہ داران سے عرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور شعبہ کورسز کی طرف سے مختلف کورسز، شعبہ کفن دفن کی طرف سے تدفین کورس و نمازِجنازہ کورس کروانے کے متعلق مشاورت کی۔

اسی طرح نگرانِ ڈسٹرکٹ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن سیل لگانے اور مزار شریف کے قرب و جوار میں مدنی قافلے سفر کروانے کے اہداف دیئے۔

واضح رہے یہ عرس 26، 27 اور 28 اگست 2022ء کو منعقد کیا جائے گا۔ (رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مٹیاری حیدرآباد سندھ میں شعبہ مزارات اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان مشائخ بورڈ کے ممبر پیر اکبر علی قادری صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار عاصم عطاری نے انہیں دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنےوالے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاشوں کو سراہا۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے پیر اکبر علی قادری صاحب کو مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے کُتُب تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ:دانیال ذمہ دار پاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے گڑھ موڑ ٹاؤن ضلع جھنگ میں حضرت سیّدنا سخی سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کےموقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمزار شریف میں مختلف دینی کاموں کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو نمازِ جنازہ کورس کروایا اور انہیں چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوٹری حیدرآباد سندھ میں قائم بابا صلاح الدین علیہ رحمہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار عاصم عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سجادہ نشین پیر عبید اللہ صلاحی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سجادہ نشین کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت حضرت سیّدنا امام علی الحق شہید علیہ رحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف جہانگیر اقبال کدھر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے منیجر کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے منیجر کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃا لمدینہ سے شائع کردہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں واقع حضرت سیّدنا امام علی الحق شہید علیہ رحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مزار شریف پر فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں نے قراٰن خوانی کی جبکہ شعبہ مزارات اولیاء کے ڈویژن ذمہ دار نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اور دعا و فاتحہ خوانی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اپنے اسلاف و بزرگان دین و اولیائے کرام سے محبت نہ صرف ایمان کی زیادتی کا سبب ہے ، بلکہ دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں بھلائیاں و کامیابیاں بھی مقدر بنتی ہیں ۔پاکستان کے شہر پاکپتن میں ہر سال 4،5 محرم الحرام کو بابافرید الدین گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہ کا عرس انتہائی ادب و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اسی ضمن میں دعوت اسلامی کے تحت بابافرید الدین گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار مبارک پر قرآن خوانی اور سنتوں بھرا محفل پاک کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق مدرسۃ المدینہ اور جامعات المدینہ کے طالب علموں نے مزار مبارک پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ،دعائے مدینہ اور بابا فرید الدین گنج شکر کی منقبت پڑھی گئی اور سنتوں بھرا بیان ہوا۔

اس محفل پاک میں طالب علموں کے علاوہ اساتذہ کرام ، ذمہ داران اور علاقے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔(رپورٹ: شعبہ مزارات اولیاء ساہیوال ڈویژن دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)