بزرگانِ دین کے مزارات پر آنے والے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف نشستوں کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے ہیں۔

پچھلے دنوں لاہور پنجاب پاکستان میں قائم بعض بزرگانِ دین کے مزارات پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے شرکا کو مزارات پرحاضری دینے کا شرعی طریقہ بتایا۔بعدازاں ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ اجتماعی طور پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)