حضرت سیدنا عبد اللہ شاہ گیلانی المعروف بابا بُلّھے شاہ قصوری رحمۃاللہ
علیہ کے ہونے والے عرس مبارک کے
سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد
نعیم عطاری نے ذمہ داران سے عرس کے موقع پر
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں
کے حوالے سے گفتگو کی اور شعبہ کورسز کی
طرف سے مختلف کورسز، شعبہ کفن دفن کی طرف سے تدفین کورس و نمازِجنازہ کورس کروانے
کے متعلق مشاورت کی۔
اسی طرح نگرانِ ڈسٹرکٹ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ
جات کے لئے ڈونیشن سیل لگانے اور مزار شریف کے قرب و جوار میں مدنی قافلے سفر
کروانے کے اہداف دیئے۔
واضح رہے یہ عرس 26، 27 اور 28 اگست 2022ء کو
منعقد کیا جائے گا۔ (رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)