25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اگست 2022ء بروز
اتوار حضرت علامہ مولانا سیّد شاہ تراب الحق قادری رضوی علیہ الرحمہ
کے چھٹے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس عرس مبارک میں مدرس کورس،
شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
طلبۂ کرام نےدعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں
میں شرکت کی اور مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا نیز
مزار شریف پر حاضری بھی دی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے آخر میں دعا کروائی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)