اپنے اسلاف و بزرگان دین و اولیائے کرام سے محبت نہ صرف ایمان کی زیادتی کا سبب ہے ، بلکہ دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں بھلائیاں و کامیابیاں بھی مقدر بنتی ہیں ۔پاکستان کے شہر پاکپتن میں ہر سال 4،5 محرم الحرام کو بابافرید الدین گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہ کا عرس انتہائی ادب و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اسی ضمن میں دعوت اسلامی کے تحت بابافرید الدین گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار مبارک پر قرآن خوانی اور سنتوں بھرا محفل پاک کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق مدرسۃ المدینہ اور جامعات المدینہ کے طالب علموں نے مزار مبارک پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ،دعائے مدینہ اور بابا فرید الدین گنج شکر کی منقبت پڑھی گئی اور سنتوں بھرا بیان ہوا۔

اس محفل پاک میں طالب علموں کے علاوہ اساتذہ کرام ، ذمہ داران اور علاقے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔(رپورٹ: شعبہ مزارات اولیاء ساہیوال ڈویژن دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)