پچھلے دنوں  ساہیوال ڈویژن کے نگران حاجی سرفراز عطاری مدنی اور نگران مجلس شعبہ مزارات اولیاء قادر بخش عطاری نے بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ کے عرس مبارک کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں عرس کے موقع پر مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے وہاں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگانے اور قراٰن خوانی کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔عرس مبارک 25 ذوالحجہ سے 10 محرم تک جارہی رہتا ہے۔(رپورٹ: شعبہ مزارات اولیا ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پنجاب پاکستان کے علاقے رنمل شریف تحصیل پھالیہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین میں حاجی محمد نوشہ گنج بخش قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مدرسۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے بچوں سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عرس کے موقع پر مزار میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا جبکہ وہاں موجود عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے مدنی قافلوں نے مزار شریف پر حاضری دی۔(رپورٹ:دانیال عطاری شعبہ مزاراتِ اولیاءپاکستان آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 جون 2022ء کو ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے ٹاؤن اگوکی میں حضرت بابا ملک شاہ ولی رحمۃاللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی۔

شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دارانِ نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی دعا اور فاتحہ کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سمیت نگرانِ شعبہ اور صوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کو خود کفیل بنانے کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان میں ہر صوبے کے اندر شعبہ مزارات اولیاء کے تحت ہونے والے کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت کے بیان کی برکت سے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت کثیر اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے مدنی قافلے کے لئے پیش کیا اور یہ قافلے ایک مزار سے دوسرے مزار جاتے رہیں گے۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ ہرمزار پر مدرسۃالمدینہ بوائز شروع کئے جائیں اور زائرین کو تجوید کے ساتھ قراٰن ِپاک پڑھایا جائے نیز بزرگوں کی نسبت سے مکتبۃ المدینہ میں جو رسائل ہیں اُن کو بھی تقسیم کیا جائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت حاجی نوشہ پاک رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران شعبہ قادر بخش عطاری، صوبائی ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء یاسر عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران منڈی بہاوالدین حاجی رفعت عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عرس مبارک کے موقع پر دینی کام کرنے والے شعبہ جات کے اہداف طے کئے۔

مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے مطابق عرس مبارک کے بعد 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے نیز اس موقع پر تقسیم رسائل، سیکھنے سکھانے کے حلقے اور لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھی سلسلہ رہے گا۔بعدازاں ذمہ داران نے مزارشریف پر اجتماعی طور پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا۔

واضح رہے یہ عرس مبارک رنمل شریف ضلع منڈی بہاوالدین میں 22 جون تا 26 جون 2022ء تک جاری رہے گا، مقامی عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ساہیوال ڈویژن ڈسٹرکٹ پاکپتن میں سیّد بابا عبد الطیف عرف پھلے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں سمیت دیگر کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع درس و بیان اور قراٰن خوانی کا سلسلہ رہا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز ذمہ داران نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا بھی اہتمام کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


9 جون 2022 ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان تحصیل    ملکوال شہر میں حضرت حاجی شیخ احمد ولی سرکار رحمۃُ اللہِ علیہ کے عرس کے موقع پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں نے صاحبِ مزار کو ایصالِ ثواب کرنے کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا ساتھ ہی دعا و فاتحہ کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس )


پنجاب پاکستان کے ٹاؤن رسو لنگر ضلع گوجرانوالہ میں حضرت سیّد سجاد علی شاہ المعروف بابا گلاب شاہ علیہ رحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو وضو، غسل اور اولیائے کرام کے مزار پر حاضری دینے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں نے صاحبِ مزار کو ایصالِ ثواب کرنے کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 مارچ 2022ء بروز ہفتہ شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے وزیر آباد ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں واقع مولانا عبدالغفور ہزاروی چشتی قادری رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور صاحبزادہ پیر محمد عارف ہزاروی سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں شعبہ مزاراتِ اولیاء کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


  22 مارچ 2022ء کو ڈسٹرکٹ سیالکوٹ پنجاب میں مشائخِ آلو مہار شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت دعا اور فاتحہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مدرسۃ المدینہ کے بچو نے شرکت کی۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی۔ شعبہ مزارات اولیاء گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار اور ڈسکہ کابینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےفاتحہ خوانی کی اور صاحب مزار کو ایصال ثواب کرتے ہوئے ان کے لئے ترقی درجات کے لئے دعا کی۔


پچھلے دنوں حضرت سیّدنا پیر حاجی غائب شاہ غازی بخاری عَلَیْہ السلَام کے سالانہ عرس کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس محفلِ میلاد میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اولیائے کرام کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائی اور اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حضرت سیّدنا پیر حاجی غائب شاہ غازی بخاری عَلَیْہ السلَام کے مزار پر حاضری دی نیز مزار انتظامیہ سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سالانہ عرس مبارک حضرت محمد یوسف شاہ بلوچ المعروف بابا کنڈے شاہ علیہ الرحمہ کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء ڈسٹرکٹ کورنگی لانڈھی ٹاؤن کے مدرسۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے ایصال ثواب کے لئے  قرآن خوانی کا سلسلہ کیا نیز عرس میں دینی کاموں کےسلسلے میں چوک درس کا بھی اہتمام کیا، اجتماع ذکر ونعت کا سلسلہ ہو اجس میں مبلغ دعوت اسلامی کراچی مشاورت رکن شعبہ مزارات اولیاء نے سنتوں بھرابیان کیا اور آخر میں صلوۃ وسلام و ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔