24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کے علاقے رنمل شریف تحصیل پھالیہ
ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین میں حاجی محمد نوشہ گنج بخش قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مدرسۃ المدینہ بوائز دعوتِ
اسلامی کے بچوں سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عرس کے موقع پر مزار میں قراٰن
خوانی کا اہتمام کیا جبکہ وہاں موجود عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقوں
کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔اس کے
علاوہ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے مدنی قافلوں نے مزار شریف پر حاضری دی۔(رپورٹ:دانیال عطاری شعبہ مزاراتِ اولیاءپاکستان
آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)