پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سمیت نگرانِ شعبہ اور صوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کو خود کفیل بنانے کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان میں ہر صوبے کے اندر شعبہ مزارات اولیاء کے تحت ہونے والے کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت کے بیان کی برکت سے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت کثیر اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے مدنی قافلے کے لئے پیش کیا اور یہ قافلے ایک مزار سے دوسرے مزار جاتے رہیں گے۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ ہرمزار پر مدرسۃالمدینہ بوائز شروع کئے جائیں اور زائرین کو تجوید کے ساتھ قراٰن ِپاک پڑھایا جائے نیز بزرگوں کی نسبت سے مکتبۃ المدینہ میں جو رسائل ہیں اُن کو بھی تقسیم کیا جائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)