25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں کراچی سٹی کے ڈیفنس ٹاؤن میں عرسِ حضرت سیّدنا مصری شاہ غازی بخاری علیہ الرحمہ کے
سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول سمیت جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام نے
شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی عبد الماجد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اولیائے کرام کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ طلبۂ کرام نے قران خوانی کا بھی اہتمام
کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار
کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارےمیں گفتگو کی۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)