دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت 2 اگست 2022ء بروز منگل پاکپتن شریف میں عرسِ بابا فرید الدین گنجِ شکر رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا انعقاد کیاگیا جس میں پولیس رضا کار سمیت دیگر عاشقانِ اولیاء نے شرکت کی۔

ان حلقوں میں ساہیوال ڈویژن ذمہ دار لیاقت عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کفن دفن اور نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتائے نیز ڈویژن ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان کارکردگی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)