اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے107 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک بہت ہی پیارا شعبہ” مجلس مزارات ِاولیا“ بھی ہے جس کے تحت جو زائرین مزارات پر حاضر ہوتے ہیں انہیں مزار پر حاضری کا طریقہ بیان کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مزارات پر دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان نماز کورس، فرائض علوم کورس اور قافلوں میں بھی سفر کروائے جاتے ہیں تاکہ دعوتِ اسلامی کا پیغام شہر شہر نگر نگر پہنچے۔ اسی حوالے سے فیصل آباد ریجن شاہ کوٹ میں مجلس مزارات اولیا کے تحت حضرت بابا مراد علی شاہ صاحب المعروف بابا نو لکھ ہزاری رحمۃ اللہ علیہ کے دربار عالیہ پر محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر ایاز محمود لاشاری، ایم پی اے عاطف، صاحب دربار شریف کے گدی نشین علی رضا اور دعوت اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا اور دیگر ذمّہ داران نے مدنی چینل کی رپورٹنگ ٹیم کے ہمراہ حاضری دی فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر ایاز محمود لاشاری کا دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ مزارات پر سنّت کا فروغ اور قراٰن کا فروغ دعوتِ اسلامی کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔

اسی طرح مجلس مزارات اولیاء کے تحت لاہور کے علاقے صدر میں واقع حضرت میاں میر سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مزار پر آنے والے زائرین کو مزار شریف پر حاضری کا طریقہ بتایا گیا اور انہیں نیکی کی دعوت دی گئی۔علاوہ ازیں مزار شریف پر مجلس کے اسلامی بھائیوں نے فاتحہ خوانی کی اور دعا بھی فرمائی۔

مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت ذمّہ داران نے اراکینِ کابینہ اور رکنِ ریجن کے ہمراہ صحابی رسول حضرت خواجہ عبدالعزیز مکی سرکار رضی اللہ عنہ کےسالانہ عرس مبارک کے موقع پر مزار شریف میں حاضری دی اور قراٰن خوانی، مدنی درس، مدنی حلقہ اور اجتماعی دعاکا سلسلہ ہوا ۔

اسی طرح مزاراتِ اولیاء کے تحت ذمّہ داران نے عرس بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے لیے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مزار شریف پر مدنی کام کے متعلق مدنی مشورہ کیا۔


 دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارتِ اولیاء کے تحت ذمّہ داران نے فیصل آباد زون  میں ایڈمنسٹریٹر ایاز محمود لاشاری سیالوی سمیت دیگر اوقاف افسران سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کا تعارف پیش کیا نیز عرس مبارک حضرت بابا نور شاہ ولی عربی سرکاررحمۃ اللہ  علیہ کے انتظامات اورقراٰن خوانی و مدنی کاموں کے  حوالے سے مشاورت کی ۔ذمّہ داران  نے آخر میں  مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاکے تحت پنجاب کے شہر قصور میں عاشقانِ رسول نے نگرانِ کابینہ اور دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر کیا۔اسلامی بھائیوں نے جدول کے مطابق مدنی کام کرتے ہوئے حضرت خواجہ شاہ غلام محی الدین رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مزار شریف پر آنےوالے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی علاوہ ازیں ان کو مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا ء کے تحت ذمّہ داران نے گجرات میں حضرت سائیں کرم الہٰی المعروف کانواں والی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور وہاں گدی نشین اور مزار شریف سے متصل مسجد کے امام صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی دعوت پیش کی۔علاوہ ازیں انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بھی تحفے میں دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت ذمّہ داران نے مظفرآبادمیں حضرت پیرسید شاہ حسین بخاری المعروف پیر چناسی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور مزار شریف پر آنے والے زائرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی اسلامی کے مدنی ماحو ل سے وابستہ ہو نے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے مزار شریف سے متصل مسجد کے امام صاحب سے ملاقات کیاور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پیش کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت حجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ میں حضرت دم میراں لعل قلندر پاک رحمۃ اللہ علیہ کےسالانہ عرس مبارک کے موقع پرمزار شریف پر مدنی منّوں نے قراٰن خوانی کی۔علاوہ ازیں مجلس مزاراتِ اولیاء کےذمّہ داران نے مزار شریف کے احاطے میں مدنی حلقوں اور چوک درسوں کے ذریعے نیکی کی دعوت اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچائیں۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت ذمّہ داران نے ضلع بھمبر محمودی کابینہ کشمیر میں حضرت بابا شادی شہید رحمۃ اللہ علیہ اور پیرسید پہاڑ بادشاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پرحاضری دی اور مزار شریف کے اطراف میں چوک درس کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کیا ۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے مینیجر اوقاف سے ملاقات کی اوردعوتِ اسلامی کے شعبہ جات اور بالخصوص مجلس مزارات اولیاء کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان سے ضلع بھمبر کے مزارات کی لسٹ لی اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔


2 ذیقعدۃ الحرام کو صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کا70واں سالانہ عرس  مبارک گھوسی مؤ اترپردیش ہند میں بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مزارات اولیاء کے تحت ذمّہ داران نے  صدر الشریعہ کے مزار مبارک پر  آنے والے زائرین کو  نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔