پاکپتن زون
میں مجلس مزاراتِ اولیاء کےتحت اجلاس ہوا جس میں رکنِ کابینہ اور رکنِ زون نے شرکت
کی۔نگرانِ زون مجلس مزاراتِ اولیاء نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ
لیتےہوئے شعبے میں مزید بہتری کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔
دعوت ِاسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کےتحت چیچہ وطنی
ساہیوال کابینہ میں مدنی عطیات بکس رکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقائی ذمّہ داران
اور رکنِ زون مزاراتِ اولیاء نے شرکت کی۔ذمّہ داران نے دکانوں میں عطیات بکس رکھتے
ہوئےدکانداروں پر انفرادی کوشش کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست
کی۔(رپورٹ:محمددانیال عطاری، دفتر
ذمّہ دار مجلس مزاراتِ اولیاء)
پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین میں واقع حضرت حاجی محمد نوشہ
گنج بخش قادر رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار شریف پر مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ زون مجلس
مزاراتِ اولیاءنے زائرین کو نیکی کی دعوت دی اور مزار شریف پر حاضری کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ: محمددانیال عطاری، رکنِ
زون مجلس مزاراتِ اولیاء)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے ذمّہ داران نے رکن ریجن مجلس مزاراتِ اولیاء
کے ہمراہ 21ستمبر2019ء کو حضرت سید عبداللطیف شاہ کاظمی قادری رحمۃ اللہ علیہ المعروف
امام بری سرکار (کشمیر) کے مزارمبارک پرحاضری دی۔ مزار شریف کے اطراف
میں مدنی حلقہ لگایا اور آنے والے زائرین
کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی
ترغیب بھی دلائی ۔ علاوہ ازیں ذمہ داران
نے دربار مینجر اوقاف سے ملاقات کی اور مجلس
مزارات اولیاء کاتعارف بھی کروایا۔(رپورٹ،دانیال
عطاری ،مجلس مزاراتِ اولیاء دفتر)
حضرت سائیں عبدالرزاق رزاقیرحمۃ اللہ علیہ کےسالانہ عرس مبارک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے
تحت مزار شریف کے احاطے میں اجتماعِ ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مزار شریف میں آنے والے زائرین سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔بعد
ازاں ذمّہ داران نےڈویژن نگران اور رکنِ زون کے ہمراہ مزار شریف کے گدی نشین صاحبزادہ بلال رزاقی صاحب سے ملاقات
بھی کی۔
حضرت خواجہ سلطان باہو کے عرس مبارک پر مجلس مزاراتِ اولیاء کے مدنی کام
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت سلطانُ
العارفین حضرت خواجہ سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مزار شریف کے احاطے میں مختلف مدنی کاموں کا
سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے آنے والے زائرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔علاوہ ازیں مزار شریف میں
آنے والے زائرین میں تقسیمِ رسائل کا
سلسلہ بھی ہوا۔
پاکپتن شریف میں حضرت سیدنا بابا فریدالدین مسعود گنج
شکر رحمۃ
اللہ علیہ کے777ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 25 ذی
الحجۃ الحرام ہوچکا ہے۔ آپ کے عرس کے موقع پر دعوتِ اسلا می کی مجلس مزاراتِ
اولیاء بھی اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔ اس مجلس کے تحت 02اور 03 ستمبر 2019ء بروز پیر اور منگل مزار شریف کے احاطے میں قرآن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ پاکپتن شریف کے طلبہ و اساتذہ
کرام نے شرکت کی۔ مجلس کے تحت مزار شریف
کے قرب و جوار میں 12 ماہ کے مسافرین کی
جانب سے مدنی حلقے اور چوک درسوں کا بھی
سلسلہ جاری ہے جبکہ زائرین کو نماز کے بنیادی مسائل بھی بتائے جارہےہیں۔
یاد رہے کہ حضرت سیدنا بابا فریدالدین مسعود
گنج شکر رحمۃ
اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات کی سب سے بڑی رسم ”بہشتی دروازے کی قفل کشائی“ 05 ستمبر کو کی جائے گی
اور عرس کا سلسلہ 10 ستمبر تک جارہی رہے
گا۔
درگاہِ حضرت بابا فرید الدین کے سجادہ نشین سے مجلس مزاراتِ اولیاء کے وفد کی ملاقات
مجلس مزاراتِ اولیاء کے رکن زون، رکن
ریجن اور دیگر ذمہ داران پر مشتمل وفد نے عرس مبارک حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر
دربارِ فریدیہ کے سجادہ نشین، شہزادۂ بابا فرید الدین حضرت مولانا دیوان احمد
مسعود فاروقی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی سے ملاقات کی۔ مولانا دیوان احمد مسعود فاروقی صاحب
نے مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کودین اسلام کی پُر خلوص خدمت کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزرات اولیاء کے تحت صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی میں محبوبینِ عطار کے مزارات پر ماہانہ مزار اجتماع ہواجس میں ذمّہ دارن سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی ۔علاوہ ازیں مزارات شریف
میں فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ بھی ہوا جس میں محبوبینِ عطار و ہمشیرہ ٔ عطار کے لئے
بلندیِ درجات کی دعا کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت
حضرت مصری شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے قراٰن خوانی کی نیز
محفلِ نعت و بیان کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر
میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب
دلائی ۔علاوہ ازیں مزار شریف کے اطراف میں 115 چوک درسوں ،130 مقامات پر نیکی کی
دعوتوں اور 14 مدنی حلقوں کا انعقاد کیا
گیا جبکہ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت تعویذاتِ عطاریہ کا مدنی بستہ بھی لگایا گیا جس میں آنے والے زائرین
کو فی سبیل اللہ تعویذا ت دئیے گئے۔
Dawateislami