حضرت سائیں عبدالرزاق رزاقیرحمۃ اللہ علیہ کےسالانہ عرس مبارک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت مزار شریف کے احاطے میں اجتماعِ ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مزار شریف میں آنے والے زائرین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔بعد ازاں ذمّہ داران نےڈویژن نگران اور رکنِ زون کے ہمراہ مزار شریف کے گدی نشین صاحبزادہ بلال رزاقی صاحب سے ملاقات بھی کی۔