گڈاپ زون مجلس مزارات اولیاء کے تحت مفتی دعوتِ اسلامیرحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر ١٨ محرم الحرام ١۴۴١ ھ بروز بدھ مزار شریف پر ذکر ونعت اور قراٰن خوانی کاسلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس کراچی ریجن مجلس مزارات اولیاء، نگرانِ گڈاپ زون، نگرانِ گڈاپ کابینہ اور جامعۃ المدینہ فیضانِ حسین کے ناظم اور طلبۂ کرام اور صحراے مدینہ کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ زون مجلس مزارات گڈاپ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا میں مفتی صاحب کی سیرت کو اُجاگر کیا۔(رپورٹ: دانیال عطاری مجلس مزاراتِ اولیاء دفتر)