دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت حضرت مصری شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے قراٰن خوانی کی نیز محفلِ نعت و بیان کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔علاوہ ازیں مزار شریف کے اطراف میں 115 چوک درسوں ،130 مقامات پر نیکی کی دعوتوں اور 14 مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت تعویذاتِ عطاریہ کا مدنی بستہ بھی لگایا گیا جس میں آنے والے زائرین کو فی سبیل اللہ تعویذا ت دئیے گئے۔