دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت حضرت مصری شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے قراٰن خوانی کی نیز محفلِ نعت و بیان کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔علاوہ ازیں مزار شریف کے اطراف میں 115 چوک درسوں ،130 مقامات پر نیکی کی دعوتوں اور 14 مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت تعویذاتِ عطاریہ کا مدنی بستہ بھی لگایا گیا جس میں آنے والے زائرین کو فی سبیل اللہ تعویذا ت دئیے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مزاراتِ اولیا کے ذمہ داران نے20 اگست 2019ءبروز منگل کو سمندری کابینہ کی  ڈویژن سمندری میں واقع نائب محدثِ اعظم پاکستان پیر الحاج ابو محمد عبدالرشید قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر  حاضری  دی اور مزارشریف کے گدی نشین مولانا پیر محمد نعیم احمد قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ کا تعارف پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت 20 اگست 2019ءبروز منگل کو سمندری کابینہ کی  ڈویژن سمندری میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نگران زون اور نگران کابینہ نے ڈویژن ذمّہ داران  کو اپنے شعبے کے حوالے سے نکات پیش کئے جس پر ذمّہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔مجلس کے ذمّہ داران نے سمندری شہر  میں چند مزاراتِ اولیاء پر حاضری بھی دی اور گدی نشینوں سے ملاقات کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیا کے تحت جہلم میں جڑانوالہ میں حضرت میاں محمد حنیفرحمۃ اللہ علیہکےسالانہ عرس کے موقع پرزون اور ریجن ذمّہ دار نے مزار شریف پر تین دن کےقافلے میں سفرکیا اور زائرین میں چوک درس اورمدنی حلقوں کے ذریعے نیکی کی دعوت دی جبکہ مدرستہ المدینہ کے بچوں نے قراٰن خوانی کی اور مزار شریف پر حاضری دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیا کے تحت جہلم میں حضرت سخی سلیمان پارس رحمۃ اللہ علیہ کےسالانہ عرس کے موقع پرزون اور ریجن ذمّہ دار نے مزار شریف پر تین دن کےقافلے میں سفرکیا اور زائرین میں چوک درس اورمدنی حلقوں کے ذریعے نیکی کی دعوت دی جبکہ مدرستہ المدینہ کے بچوں نے قراٰن خوانی کی اور مزار شریف پر حاضری دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت  رسول نگر کے اطراف میں ذمّہ داران نے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا اور وہاں کے گدی نشین سے ملاقات کی ۔رکنِ مجلس نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی تر غیب دلائی۔


یکم تا10محرم الحرام1441ھ پاکپتن شریف میں حضرت سیدنا بابا فرید گنج شکر اور جھنگ میں حضرت سیدنا سلطان باہو رحمۃاللہ علیہما کاسالانہ عرس نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، ملک بھر سے عقیدت مند ان کے اعراس میں حاضر ہونے کے لئے پاکپتن شریف اور جھنگ میں آرہے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیم ِرسائل کے تحت ان زائرین میں بھر پور انداز میں تقسیم رسائل کا انتظام کیا جائیگا ۔

ان کے اعراس پر آپ بھی اپنے عزیزو اقارب کے ایصالِ ثواب ،گھر اور کاروبار کی برکت کے لئے امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تحریر کردہ اور مکتبۃالمدینہ کے شائع کردہ کتب و رسائل تقسیم کروائیں اور ڈھیروں ثواب حاصل کریں۔

تقسیم رسائل کروانے کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں۔

03066768172-03007678663

بنک میں رقم آن لائن کروانے کے بعد رسید اوپر دیئے گئے نمبر ز پرواٹس اپ فرما دیں۔

بینک اکاؤنٹ:

A/c Titel : Dawat-e - islami Maktaba tul Madina
UBL Br cod # 0947
A/c # 0109000227866463

8 اگست 2019ءبروز جمعرات کو کشمیر  کے بزرگ میاں محمد بخش قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک بڑے ہی عقیدت و احترا م سے منایا گیا۔ سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ کے بچوں سمیت مزار شریف پر آنے والے زائرین نے شرکت کی۔علاوہ ازیں آکر میں فاتحہ خوانی اور دعا کاسلسلہ بھی ہوا۔

اسی طرح مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت حضرت حجرہ شاہ مقیم رحمۃ اللہ علیہ،حضرت مولانا قاری احمد دین رحمۃ اللہ علیہ اور صاحبزادہ الحاج قاری نصیراللہ رحمۃ اللہ علیہکے سالانہ عرس مبارک کے موقع پرمحفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں زائرین سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی علاوہ ازیں اختتام پر اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔

اسی طرح مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت ذمّہ داران نے حضرت دم میراں لعل بہاول شیر قلندر پاک رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور مزار شریف کے اطراف میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا۔ رکنِ مجلس مزاراتِ اولیاء زائرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت دیپالپور میں حضرت پیر سید اکبر حسین شاہ گیلانیرحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کےطلباکرام، 12ماہ کے قافلے والے، رکنِ زون، اہل ِعلاقہ اور گدی نشین سید انتظار حسین شاہ صاحب نے بھی شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئےمدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاکے تحت لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں حضرت کرم شاہ ولیرحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف میں مدنی حلقہ ہواجس میں ذمّہ داران اور زائرین مزارنے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاکو ہفتہ وار اجتماع اورہفتہ وار مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت 3 اگست2019ء کواوکاڑہ کابینہ کے ڈویژن دیپالپور میں ذمہ داران کامدنی مشورہ ہوا ۔ ڈویژن نگران نے مزاراتِ اولیاء پر مدنی کاموں کے متعلق ذمہ داران سے مشاورت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے حوالے سے نکا ت دئیے۔

اسی طرح مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت ذمہ داران نےحضرت بابا ایمان شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری اور وہاں کے متولی اور گدی نشین سائیں حیدر علی صاحب سےملاقات کی ۔

اسی طرح حضرت بابا اکبر حسین گیلانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور وہاں کے گدی نشین جناب انتظار حسین شاہ گیلانی صاحب سے ملاقات کی۔

اسی طرح حضرت بابا لنگر والی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری اور وہاں کے متولی صاحب سے ملاقات کی۔ذمّہ داران نے ان تمام مزارات کے متولی صاحبان سے عرس مبارک کے موقع پر مزار شریف میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو سر انجام دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت ذمّہ داران نے فیصل آباد زون کے دفتر اوقاف میں افسران سے ملاقات کی اور مزار شریف محمد عبدالعزیز چشتی رحمۃ اللہ علیہ، حافظ خادم حسین چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت میاں غلام رسول قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تیاری کے حوالےسے مشاورت کی عرس مبارک کے موقع پر مزار شریف میں قراٰن خوانی اور اجتماع ِ پاک منعقد کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت ذمّہ داران نےڈیرہ اللہ یار کے شہر صحبت پور میں حضرت مولوی قادر بخش رحمۃ تعالٰی علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے مزار شریف کے گدی نشین محمد یوسف قادری سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔