استاذالعلماء
حضرت مولانا الحاج مفتی غلام نبی سیالوی چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع
پر دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمّہ داران نے ان کے
مزار شریف پر حاضری دی ۔ جہاں انہوں نے مدنی حلقے لگائے جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے زائرین کے درمیان
سنّتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دی۔حلقے کے اختتام پر ذمّہ داران نے مفتی
محمد مسعود احمد سیالوی چشتی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف
پیش کیا۔مفتی صاحب نے دعوت اسلامی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں بھی کیں۔(رپورٹ: غلام شبیر عطاری، مجلس مزارات اولیاء)
دعوت
اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے نگران نے نگران کابینہ کےہمراہ ہندکے شہر دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاءرحمۃ اللہ علیہکے
مزارشریف پر سجادہ نشین سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دسمبر 2019ء کو مزار شریف پر ہونے والے
سالانہ عرس کے سلسلے میں مشورہ کیا۔ذمّہ داران نے سجاد نشین کو دار المدینہ آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:نصب
العین عطاری، مجلس مزارات اورلیاء)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت 17اکتوبر2019ء بہگام شریف ملکوال میں سالانہ
عرس مبارک کے موقع پر مدرسۃالمدینہ کے بچوں نے رکن زون مزارات اولیاء کے ہمراہ
مزارشریف پر قراٰن خوانی کی نیز مزار شریف پر حاضری اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ بعد
ازاں ذمہ داران نے سجادہ نشین پیرسید آغا
بیدار بخت جیلانی صاحب سے ملاقات کی اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے پیش کیا۔(رپورٹ،محمد ثناء
اللہ
عطاری،مجلس مزاراتِ اولیاء)
دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت پاکپتن شریف میں شیخ الحدیث محدث اعظم حضرت
مولاناعبد الرشید قادری رضوی رحمۃ
اللہ علیہ کےسالانہ عرس کے موقع پر قراٰن خوانی اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں
مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام ،ناظمین ،دعوت اسلامی کی ذ مّہ داران اورزائرین مزار نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی
نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور حاضری مزار کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ:محمد شبیر عطاری،مجلس
مزاراتِ اولیاء)
دعوت
اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کےتحت فیصل آباد میں غلام محمد قادری المعروف امام جلوی سرکاررحمۃ اللہ علیہ کے
سالانہ عرس کے موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کےطلبہ اور اساتذہ ٔ کرام نے
شرکت کی ۔رکنِ ریجن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حاضری مزار کے آداب
سکھائے۔(محمد دانیال عطاری، مجلس مزاراتِ اولیاء)
دعوتِ اسلامی
کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت9اکتوبر2019ء کو
لاہور میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبے کے ریجن اور زون
ذمّہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ
اللہ علیہ کے عرس پاک کے موقع پر مدنی کاموں کے حوالے سے اہم امورتبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ، دانیال عطاری مجلس مزاراتِ اولیاء)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت 7اکتوبر2019ء کو کلفٹن کراچی میں قائم حضرت سیدنا عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف میں یوم شہیدانِ عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ
اللہ علیہ کے موقع پر قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس
میں جامعۃ المدینہ فیضانِ عبداللہ شاہ غازی کے طلبۂ کرام سمیت مجلس مزاراتِ اولیاء کے ریجن اور زون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ قراٰن خوانی
کے بعد فاتحہ خوانی اوردعا کا سلسلہ بھی
ہوا۔
جنوبی پنجاب تونسہ
شریف میں 5، 6، 7 صفرالمظفر 1441ھ کو حضرت شاہ سلیمان تونسوی المعروف پیر
پٹھان رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس بڑی مذہبی عقیدت سے منایا گیا۔عرسِ
پاک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت مزار شریف کے احاطے میں اجتماعِ پاک کا انعقاد
کیا گیا جس میں مزار شریف میں آنے والے
زائرین سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ ملتان ریجن مجلس مزارات اولیاءکے ذمّہ
دار نے”شان اولیاء اور دعوت اسلامی کا اندازِ تبلیغ اور دینی خدمات“ کے
موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ اپنے بچوں کو مدرسۃالمدینہ
اور جامعۃالمدینہ میں دلوائیں اور علم ِدین
کا مسافر بنا کر ان کے اعمال و عقائد کا تحفظ یقینی بنائیں۔ (رپورٹ،سید عمار الحسن
مدنی،ریجن ذمہ دار مجلس مزاراتِ اولیاء ملتان)
دعوتِ اسلامی کی
مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت کراچی کے
علاقے کلفٹن پر واقع سیدنا حضرت عبد اللہ شاہ غازیرحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف کے احاطےمیں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی
نے شرکا کو ”علمِ دین “کے فضائل و اہمیت پر سنّتوں بھرا بیان کیااور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے متعلق شر کو آگاہ
کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی ما حول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد دانیال عطاری، مجلس مزاراتِ
اولیاء)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت 3 اکتوبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ذمّہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان ریجن ذمّہ داران اور اراکینِ زون نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبہ میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب
عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ ، مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت منڈی بہاؤ الدین
گوھڑ شریف میں سید حافظ احمد علی شاہ قادری گیلانی نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور گدی نشین سے ملاقات کرتے ہوئے مسجد میں
سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد دانیال عطاری ، دفتر ذمّہ دار مجلس مزاراتِ
اولیاء)
دعوت
ِ اسلامی کی مجلس مزراتِ اولیاء کے ذمّہ داران نے منڈی بہاؤالدین میں پیر سید نواب
علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور زائرین میں نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے قریبی مسجد میں سنّتوں بھرا بیان کیا اور مزار شریف کے گدی نشین سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:
محمد دانیال عطاری ، دفتر ذمّہ دار مجلس مزاراتِ اولیاء)
Dawateislami