جڑانوالہ میں دربار شریف سید عبدالغفور شاہ گیلانی
کے مزار شریف پر حاضری
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مزاراتِ اولیاء کے تحت 5جنوری2020ء بروز اتوار
فیصل آباد زون جڑانوالہ کابینہ
دربار شریف سید عبدالغفور شاہ گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ وہاں کے گدی نشین میاں سردار علی قادری کے صاحبزادے کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور
نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔(رپورٹ:دانیال
عطاری،مجلس مزارات اولیاءفیصل آباد ریجن)
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی نے 6
جنوری2020 ء بروز پیر شریف سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ کے عظیم بزرگ
حضرت مولانا عبدالسلام قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ساتھ ہی جامعۃ المدینہ فیضانِ صدرالشریعۃ بنارس کا وزٹ کیا جہاں اساتذۂ کرام سے ملاقات اور مدنی مشورہ ہوا نیز طلبہ کرام کےمدنی حلقے میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی
ہوا۔ (رپورٹ:محمد
صلاح الدین عطاری ، خادم مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مزارات اولیاء کے تحت 3 جنوری2020 ء بروزجمعۃالمبارک فیصل آباد زون میں رکنِ
ریجن اور رکنِ زون نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مفتی محمد امین نقشبندی مجددی قادری
صاحب رحمۃ
اللہ علیہ کے
دوسرے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کی۔ ذمہ داران نے مزار شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی ،صاحبزادگان اور عرس میں شرکت کرنے
والے دیگر علما و مشائخ سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ:دانیال عطاری مجلس مزاراتِ اولیاء دفتر)
جھنگ
زون میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی مزارات
اولیا پر حاضری،زائرین سے ملاقات
تفصیل:
بریلی
شریف ہند میں واقع مزارِ اعلیٰ حضرت پر ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی کی حاضری
فاتحہ خوانی و ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا
تفصیل:
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے زون ذمّہ دار نے کھاریاں کابینہ کے علاقےجنڈانوالہ میں حضرت پیر سیّد سید حسین شاہ اور حضرت پیر سید امداد حسین شاہ رحمۃ اللہ علیہما کےمزار پر حاضری دی ۔زون ذمّہ دار نے مزار شریف کے سجادہ نشین سید صادق حسین شاہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری،مجلس مزاراتِ اولیاء)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے زون ذمّہ دار نے کشمیر ضلع میر پور کے
علاقے سموال شریف میں حضرت حافظ محمد مقیم رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی ۔ زون ذمّہ دار نے مزار شریف کے
سجادہ نشین حافظ خالد محمود صاحب سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں
پیش کیا۔ مزار شریف سے متصل مسجد میں بعد نمازِ ظہر درس کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:ثناءاللہ عطاری، مجلس
مزارات اولیاء)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت حیدر آباد میں واقع حضرت سیدنا
عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سنّتوں بھرا اجتماع
ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی اور کابینہ نگران سمیت کثیر تعداد
میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو حاضریِ مزار کے آداب سکھائے۔اجتماع
کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے اجتماعی طور پر مزارپر حاضری دی۔(رپورٹ:
محمد شان عطاری،ڈویژن مشاورت حیدر آباد)
دعوت ِ اسلامی کی مجلس مزارات ِ اولیا کے زون
ذمّہ دار نے 18 دسمبر 2019ء بروزبدھ کشمیر ضلع میرپور کے علاقہ کھڑی شریف میں حضرت پیر شاہ غازی قلندر قادری اور حضرت میاں محمد بخش قادری رحمۃاللہ علیہم کے مزارات
پر حاضری دی اور مدنی حلقے لگائے جس میں زائرین
اور اہل ِعلاقہ کو نیکی کی دعوت دی۔ بعد
نماز عصر علاقائی دورہ کیا جس میں دکانداروں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی ۔ زون
ذمّہ دار نے اسی مقام پر ڈسٹرکٹ مینیجر پرویز اقبال سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری، مجلس مزاراتِ اولیا)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءومزارات اولیاء کے تحت ریجن ذمّہ دار اور رکنِ
کابینہ ملتان نے ڈیرہ غازی خان کی بستی بڈھن میں واقع حضرت گل محمد فیضی چشتی
نظامی شاہ جمالی اور حضرت محمد اعظم شاہ جمالی رحمۃ
اللہ علیہم کے مزار شریف
پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔ ذمّہ داران نے سجادہ نشین عطاء محمد
شاہ جمالی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ
فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:سید
عمار الحسن مدنی،مجلس مزارات اولیاء)
15دسمبر2019ء
کودعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے زون ذمّہ دار نے منڈی بہاؤالدین کے علاقہ
کدھر شریف میں شیخ الحدیث والتفسیر ابوالخیر الحافظ محمد ظہوراحمدقادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری
دی۔ زون ذمّہ دار نے سجادہ نشین محمد طارق مسعود قادری صاحب سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد
دانیال عطاری، مجلس مزاراتِ اولیاء)
دعوت
اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے پننوال میں حضرت پیر سید محمد نواز شاہ کرمانی قادری رحمۃ اللہ علیہ کےمزار
شریف پر چہلم کے سلسلے میں قراٰن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں
نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے نگرانِ کابینہ اور مجلس مزارات
اولیاء کے زون ذمّہ دار کے ہمراہ مزار
شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا
سلسلہ ہوا ۔ ذمّہ داران نے سید محمدیاسر عرفات کرمانی قادری صاحب سے بھی ملاقات کی۔انہوں دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب
سراہا اورامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کو دعاؤں سے نوازا۔(محمددانیال
عطاری، مجلس مزارات اولیاء)
Dawateislami