دعوت ِ اسلامی کی مجلس مزارات ِ اولیا کے زون ذمّہ دار نے 18 دسمبر 2019ء بروزبدھ کشمیر ضلع میرپور کے علاقہ کھڑی شریف میں  حضرت پیر شاہ غازی قلندر قادری اور حضرت میاں محمد بخش قادری رحمۃاللہ علیہم کے مزارات پر حاضری دی اور مدنی حلقے لگائے جس میں زائرین اور اہل ِعلاقہ کو نیکی کی دعوت دی۔ بعد نماز عصر علاقائی دورہ کیا جس میں دکانداروں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی ۔ زون ذمّہ دار نے اسی مقام پر ڈسٹرکٹ مینیجر پرویز اقبال سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری، مجلس مزاراتِ اولیا)