27 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے پننوال میں حضرت پیر سید محمد نواز شاہ کرمانی قادری رحمۃ اللہ علیہ کےمزار
شریف پر چہلم کے سلسلے میں قراٰن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں
نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے نگرانِ کابینہ اور مجلس مزارات
اولیاء کے زون ذمّہ دار کے ہمراہ مزار
شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا
سلسلہ ہوا ۔ ذمّہ داران نے سید محمدیاسر عرفات کرمانی قادری صاحب سے بھی ملاقات کی۔انہوں دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب
سراہا اورامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کو دعاؤں سے نوازا۔(محمددانیال
عطاری، مجلس مزارات اولیاء)